اتر پردیش: ٹریلر نے کار کو ماری ٹکر، حادثہ میں 4 افراد کی دردناک موت

کار میں 4 خواتین، ایک 12 سالہ بچہ، ایک 2 سالہ بچہ اور ایک مرد ڈرائیور سوار تھے، یہ سبھی لوگ وارانسی ایک شادی تقریب سے واپس اپنے گھر سون بھدر کے رابرٹس گنج ارموڈا لوٹ رہے تھے۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے مرزاپور میں شدید سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ ادلہاٹ تھانہ علاقہ میں سیکیا واقع پٹرول پمپ کے پاس ٹریلر نے کار کو ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں کار میں سوار 4 لوگوں کی موت ہو گئی اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو بی ایچ یو ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کار میں سوار لوگ وارانسی میں شادی تقریب میں حصہ لینے کے بعد سون بھدر جا رہے تھے، تبھی حادثہ پیش آیا۔

کار میں 4 خواتین، ایک 12 سالہ بچہ، ایک 2 سالہ بچہ اور ایک مرد ڈرائیور سوار تھے۔ یہ سبھی لوگ وارانسی ایک شادی تقریب سے واپس اپنے گھر سون بھدر کے رابرٹس گنج ارموڈا لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران ادلاہٹ تھانہ علاقہ کے تینڈوا ویر مندر کے پاس سامنے سے رابرٹس گنج کی طرف سے آ رہے ٹریلر سے ٹکر ہو گئی۔


حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعہ لال بہادر شاستری اسپتال رام نگر وارانسی پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے سبھی زخمیوں کو مناسب علاج کے یے ٹراما سنٹر وارانسی ریفر کر دیا۔ علاج کے دوران شکیلا بانو (56 سال) بیوی سرفراز باشندہ برھم نگر تھانہ رابرٹس گنج سون بھدر، حسن آرا (40 سال) بیوی مرحوم دلشاد باشندہ اوبرا سونبھدر، سمیتا پروین (35 سال) بیوی راشد جمال باشندہ ارموڑا تھانہ رابرٹس گنج و دلشان بختیار (12 سال) ابن مرحوم دلشاد کی موت ہو گئی۔ دیگر زخمیوں کا علاج چل رہا ہے۔

ایس پی نکسل او پی سنگھ کے مطابق حادثہ میں تین خواتین اور ایک بچے کی موت ہوئی ہے۔ تھانہ ادلاہٹ پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر گاڑی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔ کیس درج کر پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔