اتر پردیش: سہارنپور میں ’اپنے گھر کا سپنا‘ ہنوز ادھورا

سہارنپور کے دورہ پر پہنچے ضلع کے نوڈل افسر اور ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر رجنیش دوبے کے سامنے جب نگرانی کرنے والے ادارے کی لاپرواہی ظاہر ہوئی تو انہوں نے معاملے کی جانچ کی ہدایت دی۔

گھر، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گھر، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں وزیر اعظم رہائش اسکیم کے تحت منظورہ شدہ 25728 مکانوں میں سے صرف 13918 مکانات ہی پائے تکمیل کو پہنچے ہیں۔اور ابھی بھی نصف سے کا کام ہونا باقی ہے۔ سہارنپور کے دورہ پر آئے ضلع کے نوڈل افسر اور ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر رجنیش دوبے کے سامنے جب نگرانی کرنے والے ادارے کی لاپرواہی اجاگر ہوئی تو انہوں نے اس معاملے کی جانچ کی ہدایت دی۔

ڈاکٹر رجنیش دوبے نے ہفتہ کو بتایا کہ اس معاملے میں پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹیو انجینئر کو بھی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا جا رہا ہے۔ اس دوران انہوں نے بے گھروں کو ایک پکھواڑے کے اندر رین بسیرے کی سہولیت دستیاب کرانے کی ہدایت دی ہے۔


ڈاکٹر رجنیش دوبے نے ڈی ایم اکھلیش سنگھ، شہر کمشر گیانیندر سنگھ، سی ڈی او وجئے کمار، محکمہ پی ڈبلیو ڈی، محکمہ صحت کے اعلی افسران کے ساتھ مختلف ترقیاتی پروجکٹوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے اسپورٹ اسٹیڈیم کا جائزہ لیا اور تعمیراتی کاموں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے گرام پنچایتوں میں پنچایت بھون تعمیر کے لئے تعمیراتی مقام کا انتخاب ایک ہفتے کے اندر کرنے کی ہدایت دی اور زیر تعمیر عمارتوں کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔