اترپردیش: جیل سے باہر آیا بیٹا، باپ نے سوتے میں گولی مار کر کیا قتل

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق گھر والوں نے پولیس کو تین نامعلوم افراد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے کی اطلاع دی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ باپ نے لگاتار 4 گولیاں مار کر اپنے ہی بیٹے کا قتل کر دیا۔ بیٹا کچھ دن پہلے ہی جیل سے باہر آیا تھا۔ اس کے بھائی نے بھی ملزم باپ کا ساتھ دیا۔ مقتول چند روز قبل قتل کے ایک مقدمے میں جیل سے باہر آیا تھا۔ بیٹے پر قتل کا الزام لگنے پر باپ کافی ناراض چل رہا تھا۔

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق گھر والوں نے پولیس کو تین نامعلوم افراد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے کی اطلاع دی تھی۔ قریب میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ واقعہ مقتول کے والد اور اس کے بھائی نے انجام دیا ہے۔ پولیس دونوں کی تلاش کر رہی ہے۔ اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے مقتول کو چار گولیاں ماریں۔


پولیس نے بتایا ہے کہ متوفی کے ماموں نے بتایا کہ 7 مئی کو بدل پور تھانے میں اس کا بھتیجا گھر کے صحن میں سو رہا تھا۔ میرے بھتیجے کو 3 نامعلوم افراد نے اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا جب وہ صبح 5 بجے سو رہا تھا۔ متاثرہ کی جانب سے دی گئی تحریر کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ لاش کا پنچایت نامہ کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد معلوم ہوا کہ واقعہ مقتول کے والد اور بھائی نے انجام دیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔