لکھنؤ: عام آدمی کے مسائل کو لے کر سڑکوں پر اترے گی یو پی کانگریس

اتر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعہ کے روز پارٹی کے ماند پڑتے وقار کو پھر سے زندہ کرنے کے مقصد سے تنظیمی تبدیلی کا جائزہ لیا اور تحریک کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعہ کے روز پارٹی کے ماند پڑتے وقار کو پھر سے زندہ کرنے کے مقصد سے تنظیمی تبدیلی کا جائزہ لیا اور تحریک کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا۔ اجلاس کے دوران کہا کہ خواتین کے عدم تحفظ، کسان اور تاجروں کی بدحالی کے خلاف پارٹی جلد ہی بڑے پیمانے پر احتجاج کرے گی۔

کانگریس کے سینئر رہنما راجیو شکلا نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ریست کے دو روزہ دورے کے پہلے دن محترمہ واڈرا نے اترپردیش کے امن و قانون ،خواتین کے تحفظ ،کسانوں اور تاجروں کے مسئلہ کے علاوہ ملک میں پھیلی مندی اور منہگائی کے سلسلے میں عہدے داران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہاکہ پرینکا گاندھی اناؤ اور مین پوری کے واقعات سے بےحد فکرمند نظر آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے دور اقتدار میں صوبے کا امن و قانون بد سے بدتر ہوچکا ہے۔سڑکوں پر خواتین کا اکیلنے نکلنا مشکل ہوچکا ہے۔

راجیو شکلا نے الزام لگایا کہ مرکزکی نریندرمودی حکومت نے ملک کی معیشت کو چوپٹ کردیا ہے۔سماج کا ہر طبقہ ملک میں پھیلی مندی اور مہنگائی سے پریشان ہے۔کسان اور تاجر پریشان ہیں۔ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی)نے قبول کیا ہے کہ بین الاقوامی ایجنسی نے ہندوستان کی ریٹنگ گھٹا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری بلندی پر ہے جبکہ اقتصادی ترقی کی شرح مسلسل گھٹ رہی ہے۔ہر شعبہ مندی کی مار جھیل رہا ہے۔مرکزاور ریاستی حکومت کی پالیسیوں سے کسان پریشان ہیں اور خودکشی کرنے کو مجبور ہیں۔ان سب کے باوجود مرکزاور ریاست کی یوگی حکومت خاموش بیٹھی ہوئی ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہاکہ اترپردیش میں ہر روز خواتین کے ساتھ عصمت دری کے واقعات ہورہے ہیں مرکز اور ریاستی حکومت کو ان تمام مسئلوں پر گھیرنے کےلئے محترمہ واڈرا نے عہدے داروں سے عوامی تحریک شروع کرنے کےلئے کہا ہے ۔کانگریس خواتین کو تحفظ ساتھ کسان ،کاروباری اور نوجوان طبقے کی ترقی کے سلسلے میں جلد ہی سڑکوں پر اترےگی۔اس کےلئے پارٹی ایک حکمت عملی کے تحت کام کرے گی۔

سونیا گاندھی صبح اموسی ہوائی اڈے پہنچیں جہاں وہ دسیدھی پارٹی ہیڈکوارٹر آئیں۔انہوں نے سب سے پہلے پارٹی دفتر میں آئین ساز بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیا جس کے بعد وہ پارٹی کے ریاستی صدر اجے کمار للو،مسٹر جتن پرساد اور راجیو شکلا سمیت دیگر سینئر افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ میں مشغول ہوگئیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کانگریس نے ریاست یں وسیع تبدیلی کی ہے جس سے ناراض پارٹی کے کچھ اعلی رہنماؤں کے بغاوتی تیوروں کے پیش نظر انہیں برخاست کردیاگیاتھا۔پارٹی میں تنظیمی تبدیلی کے بعد محترمہ واڈرا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


    Published: 06 Dec 2019, 9:55 PM