اتر پردیش: بی جے پی رکن اسمبلی کو جعل سازی کے معاملے میں سزا

بی جے پی رکن اسمبلی اندر پرتاپ تیواری عرف کھبو کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر دھوکہ دھڑی کے الزام میں ایم پی-ایم ایل اے کی عدالت نے 5 سال کی قید اور 57 ہزار روپئے بطور جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔

 اندر پرتاپ تیواری عرف کھبو، تصویر فیس بک
اندر پرتاپ تیواری عرف کھبو، تصویر فیس بک
user

یو این آئی

ایودھیا: اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں بی جے پی رکن اسمبلی اندرپرتاپ تیواری عرف کھبو سمیت تین افراد کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر دھوکہ دھڑی کرنے کے الزام میں ایم پی۔ ایم ایل اے کی عدالت نے پانچ سال کی قید اور 57 ہزار روپئے بطور جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔

خصوصی عدالت ایم پی۔ ایم ایل اے عدالت پوجا سنگھ نے 29 سال پہلے رام جنم بھومی تھانہ علاقے واقع یونیورسٹی ایودھیا میں مارک شیٹ و بیک پیپر میں جعلی دستاویزات کے سہارے دھوکہ دھڑی و ہیرا پھری کرنے کے معروف معاملے میں گوسائی گنج اسمبلی کے بی جے پی رکن اسمبلی اندر پرتاپ تیواری عرف کھبو وطلبہ یونین کےسابق صدر و ایس پی لیڈر پھول چندر یادو اور چانکیہ کونسل کے صدر کرپاندھان تیواری پر جرم ثابت ہونے پر پانچ پانچ سال کی سزا کے ساتھ فی کس 19ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ فیصلے کے بعد عدالت نے تینوں ملزمین کو سخت سیکورٹی کے درمیان عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔