اتر پردیش: بی جے پی کے تھیم گانوں پر ڈانس کرنے والوں پر حملہ، کئی زخمی

یہ واقعہ نیورا مست پور یورائی گاؤں کا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع کے رسول آباد پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانپور دیہات: دیہاتیوں کا ایک گروپ، جو بی جے پی کی جیت کا جشن منانے کے لیے انتخابی مہم کے گانوں کی دھن پر رقص کر رہے تھے، کانپور دیہات ضلع میں لوگوں کے ایک گروپ نے حملہ کر دیا۔ جس میں کچھ لوگ زخمی ہوگئے ہیں، یہ واقعہ نیورا مست پور یورائی گاؤں کا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع کے رسول آباد پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

مست پور نیورائی گاؤں کے رہنے والے ستیہ پرکاش نے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کا جشن منانے کے لیے اپنے گھر پر ڈی جے بجا رہے تھے، وہ، ان کے اہل خانہ، رشتہ دار اور مقامی لوگ بی جے پی کے انتخابی تھیم گانوں پر ناچ رہے تھے۔


ستیہ پرکاش نے اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ لوگوں کا ایک گروپ، جو سماج وادی پارٹی کے ہمدرد تھے، موقع پر پہنچے اور ڈی جے آپریٹر سے بی جے پی کے انتخابی تھیم گانے کو نہ بجانے کے لیے کہا۔ جب ڈی جے آپریٹر نے احتجاج کیا تو انہوں نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی، گھر میں گھس کر اس کی بری طرح پٹائی کی۔

رسول آباد پولیس اسٹیشن کے انچارج پرمود کمار شکلا نے بتایا کہ شکایت پر ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ شکلا نے مزید کہا کہ تمام زخمیوں کو ضروری علاج اور دیکھ بھال کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ جمعہ کی رات اوریہ ضلع میں بھی ایک جلوس پر بی جے پی کا انتخابی گانا بجانے پر حملہ کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔