واٹس ایپ کی ’نئی شرائط‘ قبول نہ کرنے والے صارفین 15 مئی کے بعد پیغامات کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے

مقبول میسنجر ایپ واٹس ایپ نے اپنی نئی شرائط اور پالیسیوں کو قبول کرنے کے لئے 15 مئی کی ڈیڈ لائن طے کی ہے اور جو صارفین اسے قبول نہیں کرتے وہ اس مدت کے بعد پیغامات کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے

تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو
تصویر بشکریہ ڈی ڈبلیو
user

یو این آئی

مقبول میسنجر ایپ واٹس ایپ نے اپنی نئی شرائط اور پالیسیوں کو قبول کرنے کے لئے 15 مئی کی ڈیڈ لائن طے کی ہے اور جو صارفین اسے قبول نہیں کرتے وہ اس مدت کے بعد پیغامات کا تبادلہ نہیں کرسکیں گے۔ ’ٹیک کرنچ‘ نے فیس بک کی ملکیت والی واٹس ایپ کے ای میل کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

واٹس ایپ نے اس ہفتہ کے شروع میں کہا تھا کہ اس سے صارفین کو اپنی پرائیویسی اپ ڈیٹ کا بغور جائزہ لینے اور نئی شرائط پر عمل کرنے کے لئے انکوائری کرنے کی اجازت ہوگی۔


ای میل میں کہا گیا ہے کہ اگر صارف شرائط کو قبول نہیں کرتے ہیں تو وہ کالز اور اطلاعات توموصول کرسکیں گے ، لیکن وہ پیغامات وصول کرنے یا بھیجنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

خیال رہے واٹس ایپ نے حال ہی میں ایک نئی پالیسی اور شرط کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ اپنی کمپنی فیس بک کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرسکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Feb 2021, 11:13 AM
/* */