امریکی یوٹیوبر دہلی کے مالش کرنے والےمحمد وارث کے ہوئے مرید

امریکی یوٹیوبر میکس میک فارلین نے ایلون مسک سے دہلی کے محمد وارث کو ملازمت  دینے کی اپیل کی۔ وہ محمد وارث کے مالش سے اتنے خوش ہوئے کہ انہوں نے مسک سے کہا کہ وہ وارث کو ملازمت پر رکھے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

امریکی یو ٹیوبر میکس میک فارلین بھارت کے دورے پر ہیں۔ انہوں  نے نئی دہلی کے نہرو پلیس میں تیل کی مالش کرنے والے سے سر اور کاندھے کا مساج کروایا۔ میک فارلین نے دعویٰ کیا کہ مساج کروانے کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ خلا میں ہوں۔ وہ مساج کرنے والے سے اتنا متاثر ہوئےکہ انہوں  نے ایلون مسک سے اس کی ملازمت کی اپیل کی۔

میکس میک فارلین کےیو ٹیوب پر 1.2 ملین سبسکرائبرز ہیں۔ وہ اتوار کو جنوبی دہلی کے بازار میں گھوم رہاتھا۔ پھر اس نے سڑک کے کنارے تیل کی مالش کرنے والےکی دکان دیکھی اور دکان والے کا نام محمد وارث بتایا جا رہا ہے۔ میک فارلین نے اس سے سر اور کاندھے کا مساج کروایا۔ اس نے اس کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر بھی شیئر کی۔


نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق محمد وارث سے مساج کرواتے ہوئے میک فارلین اس میں پوری طرح گم ہو گئے۔ انہوں نے ویڈیو میں کہا، 'ایلون مسک کو ان کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ میں ابھی خلا میں گیا ہوا تھا۔'

میک فارلین نے پوچھا، 'ہندوستان میں سڑکوں کا مساج اتنا اچھا کیوں ہے؟ مجھے اس سے بہتر مساج کبھی نہیں ملا۔ اس نے مزید طنزیہ انداز میں کہا، 'اگر اس نے یہ کام امریکہ میں کیا ہوتا تو اس شخص کو بہت سے الزامات کا سامنا کرنا پڑتا۔ انہوں نے نہ صرف میرے بال کھینچے بلکہ مجھے مارا۔‘


ویڈیو کے آخر میں میک فارلین نے محمد وارث سے مصافحہ کیا۔ اس نے اسے مالش کے لئے اچھی رقم بھی دی ۔ 21 اپریل کو اپ لوڈ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک تقریباً 2.5 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔