عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی معطلی پر ہنگامہ، اپوزیشن کا پارلیمنٹ کے باہر رات بھر احتجاج

منی پور واقعہ پر سنجے سنگھ نے چیئرمین کی کرسی کے سامنے پہنچ کر احتجاج کیا، جس پر انہیں پورے مانسون اجلاس کے لیے معطل کر دیا گیا۔ اس کی مخالفت میں ارکان پارلیمنٹ نے پوری رات پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیا

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی معطلی کے بعد حزب کی تمام جماعتیں ان کی حمایت میں یکجا نظر رہی ہیں۔ سنجے کی معطلی کے خلاف اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ نے پیر کو رات بھر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ منی پور میں دو خواتین کے ساتھ بربریت کے معاملے پر پیر کو پارلیمنٹ میں کافی ہنگامہ ہوا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران عآپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ویل میں راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کی کرسی کے سامنے پہنچ کر احتجاج کیا۔ ان کی اس سرگرمی کے بعد انہیں پورے مانسون اجلاس کے لیے معطل کر دیا گیا۔

سنجے سنگھ پر کی گئی کارروائی کے خلاف ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیا۔ اس احتجاج میں عام آدمی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سنجے سنگھ، سندیپ پاٹھک اور سشیل گپتا کے علاوہ ٹی ایم سی سے ڈولا سین اور شانتا چھتری، کانگریس سے عمران پرتاپ گڑھی، امی بین اور جے بی ماتھیر، سی پی ایم سے بنوئے وشوام، سی پی آئی کے راجیو اور بی آر ایس کے لیڈروں نے بھی شرکت کی۔


صحافیوں بات چیت میں سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم کو ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھانے کا وقت ہے۔ افتتاح کا وقت ہے لیکن پارلیمنٹ میں منی پور پر بولنے کا وقت نہیں ہے۔ مکمل حزب اختلاف کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں تقریر دیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کی معطلی واپس نہیں لی جاتی وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ پیر کو پارلیمنٹ میں کارروائی کے دوران قائد ایوان پیوش گوئل عآپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کے خلاف قرارداد پیش کی۔ انہوں نے کہا ’’سنجے سنگھ کی ایسی حرکت ٹھیک نہیں ہے۔ یہ ایوان کے قواعد کے خلاف ہے۔ میں چیئرمین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سنجے سنگھ کے خلاف کارروائی کریں۔ انہیں پورے مانسون سیشن کے لیے معطل کر دیا جائے۔‘‘ اس پر چیئرمین نے کہا کہ آپ قرارداد پیش کریں۔ قرارداد پیش کرنے کے بعد چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے سنجے سنگھ کو مانسون سیشن کی بقیہ مدت کے لیے معطل کر دیا۔


حال ہی میں منی پور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہجوم کوکی برادری کی 2 خواتین کو برہنہ کر کے سڑک پر پریڈ کرا رہا ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں خواتین کے ساتھ بربریت اور عصمت دری بھی کی گئی۔ یہ واقعہ 4 مئی کو پیش آیا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منی پور میں پھر سے کشیدگی پھیل گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں اب کلیدی ملزم سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔