’اوپر بھیج دیا ہم نے!‘ عتیق اور اشرف کے قتل پر بی جے پی لیڈر کا تبصرہ

ویڈیو میں سہارنپور کے رکن اسمبلی گمبر کہہ رہے ہیں ’’اوپر بھیج دیا نا ہم نے! کیا ہم نے عتیق احمد اور اشرف کو اوپر نہیں بھیجا؟ اب سہارنپور کے غنڈوں کی باری ہے، اس لیے ہمارے امیدوار کو ووٹ دیں‘‘

<div class="paragraphs"><p>عتیق احمد اور اشرف احمد</p></div>

عتیق احمد اور اشرف احمد

user

قومی آوازبیورو

شاملی: سہارنپور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیو گمبر الہ آباد میں مبینہ گینگسٹر اور سیاست دان عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے حال ہی ہونے والے قتل کا کریڈٹ لیتے ہوئے نظر آئے۔

وائرل ہو رہی ایک ویڈیو میں سہارنپور کے رکن اسمبلی گمبر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’’اوپر بھیج دیا نا ہم نے! کیا ہم نے عتیق احمد کو اوپر نہیں بھیجا؟ کیا ہم نے اشرف احمد کو اوپر نہیں بھیجا؟ اب سہارنپور کے غنڈوں کی باری ہے، اس لیے ہمارے امیدوار کو ووٹ دیں۔‘‘


ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو مبینہ طور پر بدھ کو سہارنپور میں پارٹی کے میئر عہدے امیدوار اجے کمار کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے کے موقع پر منعقدہ تقرییب کے دوران اس وقت بنائی گئی جب گمبر نے مبینہ طور پر ان ہلاکتوں کو ’یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی بڑی کامیابی‘ قرار دیا۔

گمبر کے متنازعہ تبصرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہے ہیں، ریاست میں بہت سے لوگوں نے اس پر ماورائے عدالت قتل کی ’تسبیح‘ کرنے کا الزام عائد کیا۔

ٹائمز آف انڈیا نے جب اس ویڈیو پر بات کرنے کے لیے مقامی رکن اسمبلی کے نمائندے سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے کہا کہ گمبر فی الحال بلدیاتی انتخابات کے مصروف شیڈول اور کئی انتظامی میٹنگوں کی وجہ سے کسی تبصرہ کے لیے دستیاب نہیں ہیں! انگریزی اخبار کا کہنا ہے کہ اس کی طرف سے ان تک پہنچنے کی متعدد کوششوں کے باوجود گمبر نے کال نہیں کی۔


سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر راج پال سنگھ نے اس پر کہا کہ ’’رکن اسمبلی ریاستی حکومت کا نمائندہ ہے۔ ان کا بیان بہت سے سلگتے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ انہوں نے جو کچھ کہا اس کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے۔ عدالت کو ویڈیو کا نوٹس لینا چاہیے اور کارروائی شروع کرنی چاہیے۔‘‘ تاہم آزادانہ طور پر ویڈیو کی صداقت کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔