یوگی کے وزیر کو کیوں بننا پڑا ’ملکھا سنگھ‘؟ دوڑتے ہوئے ویڈیو وائرل

یوپی حکومت میں وزیر اوپیندر تیواری کی دوڑ لگاتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، وہ ویڈیو میں کہتے نظر آ رہے ہیں کہ بھاگنے دیجیے نامزدگی کے لیے کم وقت بچا ہے۔

اوپیندر تیواری، تصویر آئی اے این ایس
اوپیندر تیواری، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

یوپی میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سبھی سیاسی پارٹیاں اور اس کے لیڈران اس وقت سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ کوئی انتخابی تشہیر میں مصروف ہے، کوئی ڈور ٹو ڈور مہم چلا رہا ہے تو کوئی نامزدگی کا پرچہ داخل کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویریں اور ویڈیوز بھی خوب سامنے آ رہی ہیں۔ اس درمیان ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر کچھ لوگ ہنس رہے ہیں، تو کچھ لوگ حیران ہیں۔

دراصل اتر پردیش کی یوگی حکومت میں وزیر اوپیندر تیواری کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جس میں وہ ’ملکھا سنگھ‘ بن کر بھاگتے نظر آ رہے ہیں۔ واقعہ بلیا کا ہے جہاں اوپیندر تیواری تیزی کے ساتھ دوڑتے ہوئے نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے جا رہے ہیں۔ انھیں ایسا اس لیے کرنا پڑا کیونکہ نامزدگی داخل کرنے کے لیے کافی کم وقت رہ گیا تھا۔


سوشل میڈیا میں وائرل ہو رہی ویڈیو میں اوپیندر تیواری کی بھاگتے ہوئے کچھ بولنے کی آواز بھی آ رہی ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ بھاگنے دیجیے، نامزدگی کے لیے کم وقت بچا ہے۔ دراصل نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کے لیے دوپہر 3 بجے تک کا وقت ہوتا ہے۔ ایسے میں کم وقت رہنے سے پریشان اوپیندر تیواری کو ملکھا سنگھ بننا پڑ گیا۔ اچھی بات یہ ہے کہ انھوں نے وقت پر پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔