یوپی: اعظم گڑھ میں بھیانک سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

اتر پردیش میں اعظم گڑھ ضلع کے اہرولا علاقے میں تیز رفتار کار کے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے سے تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی

سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اعظم گڑھ: اتر پردیش میں اعظم گڑھ ضلع کے اہرولا علاقے میں تیز رفتار کار کے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے سے تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موت ہو گئی اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

یہ حادثہ پوروانچل ایکسپریس وے پر اسٹون نمبر 213 کے قریب ہفتہ کی رات تقریباً 11.30 بجے اس وقت پیش آیا جب لکھنؤ سے غازی پور جا رہی تیز رفتار بولیرو پیچھے سے بانسوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں بولیرو میں سوار تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔


پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلیندر لال نے اتوار کو بتایا کہ حادثے میں زخمی کرن نامی ایک خاتون کو تشویشناک حالت میں ضلع اسپتال لایا گیا جہاں سے اسے وارانسی کے ہائر سینٹر ریفر کیا گیا۔ زخمی اور مرنے والے سبھی دیوریا ضلع کے مہواڈیہ کے رہنے والے ہیں۔ ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ متاثرین کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔