یوپی اسمبلی انتخابات: بی ایس پی کی 53 امیدواروں کی فہرست جاری، 16 مسلمانوں، 5 خواتین اور 6 برہمنوں کو ٹکٹ

بی ایس پی نے اپنی تازہ فہرست میں 16 مسلمانوں، 5 خواتین اور 6 برہمنوں کو شامل کیا ہے، جبکہ درج فہرست ذاتوں، قبائل اور پسماندہ طبقات کو خاطر خواہ نمائندگی دینے کی کوشش کی گئی ہے

بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
بی ایس پی سربراہ مایاوتی / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے جمعہ کے روز اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لئے اپنے 53 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ پیلی بھیت، لکھنؤ، فتح پور، باندہ، رائے بریلی، اناؤ، ہردوئی، سیتا پور اور لکھیم پور کھیری اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے لیے جاری کردہ فہرست میں سوشل انجینئرنگ کا بخوبی استعمال کیا گیا ہے۔

بی ایس پی نے اپنی تازہ فہرست میں 16 مسلمانوں، 5 خواتین اور 6 برہمنوں کو شامل کیا ہے، جبکہ درج فہرست ذاتوں، قبائل اور پسماندہ طبقات کو خاطر خواہ نمائندگی دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو پارٹی نے الگ الگ جاری کی گئی دو فہرستوں میں 59 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

دریں اثنا، مایاوتی نے ایک بار پھر بی جے پی اور سماجوادی پارٹی پر ایک ہی طرح کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ مایاوتی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا، ’’یوپی اسمبلی انتخابات میں جس طرح سے مذہب اور ذات کی سیاست حاوی ہے اور میڈیا میں بھی ایسی ہی خبریں بھری پڑی رہتی ہے، اس سے ایسا لگتا ہھے کہ یہ سب سماجوادی پارٹی اور بی جے پی کی اندرونی ملی بھگت سے ہو رہا ہے اور یہ دونوں جماعتیں انتخابات کو ہندو مسلم اور ذاتیات کا نفرتی رنگ دینا چاہتی ہیں عوام ہوشیار رہیں۔‘‘

انیس خان عرف پھول بابو پیلی بھیت ضلع کی بیسل پور سیٹ سے بی ایس پی کے امیدوار ہوں گے، جبکہ لکھیم پور کھیری ضلع میں پلیا سیٹ سے ڈاکٹر ذاکر حسین، نگھاسن سیٹ سے منموہن موریہ، گولا گوکرناتھ سے شکھا ورما، سری نگر سے میرا بانو، دھرہرا سے آنند موہن ترویدی، لکھیم پورسے موہن باجپئی، کستا سے سریتا ورما، محمدی سے شکیل احمد صدیقی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔


سیتاپور ضلع کی مہولی اسمبلی سے ڈاکٹر راجندر پرساد ورما، سیتا پور سے خورشید انصاری، ہرگاؤں سے رانو چودھری، لہرپور سے محمد جنید انصاری، وسوان سے ہاشم علی، محمود آباد سے میثم عمار رضوی، مشرکھ سے شیام کشورپارٹی کے امیدوار ہوں گے، وہیں ہردوئی ضلع میں سوائج پور سے راہل تیواری، شاہ آباد سے اہیورن سنگھ لودھی، گوپا مئو سے سرویش کمار جنسیوا، سانڈی سے کمل ورما، ولگرام ملّانوا سے کرشنا کمار سنگھ عرف ستیش ورما، بالامئو سے تلک چندر راؤ، سنڈیلا سے عبدالمنان انتخابی نشان ہاتھی سے میدان میں نظرآئیں گے۔

اناؤ ضلع میں بانگر مئو سیٹ سے رام کشور پال، صفی پور سے راجندر گوتم، موہن سو سے ونے چودھری ، اناو سے دیویندر سنگھ، پریم سنگھ چندیل کو بھگونت نگر سے اور پوروا سے ونود کمار ترپاٹھی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ لکھنؤ کے ملیح آباد سے جگدیش راوت، بخشی کا تالاب سے صلاح الدین صدیقی، سروجنی نگر سے محمد جلیس خان، لکھنئو ویسٹ سے قیام رضا خان، لکھنئو شمال سے محمد سرور ملک، لکھنئو ایسٹ سے آشیش کمار سنہا، لکھنئو سنٹرل سے آشیش چندر سریواستو، لکھنئو کینٹ سے انیل پانڈے، موہن لال گنج سے دیویندر کمار سروج میدان میں ہیں۔

ضلع رائے بریلی کے بچھرایوں سے لاجونتی کریل، ہرچند پور سے شیر بہادر سنگھ لودھی، رائے بریلی سے محمد اشرف، سرینی سے ٹھاکر پرساد یادو، اونچہار سے انجلی موریہ، باندہ کی تندواری سیٹ سے جیرام سنگھ، ببیرو سے رام سیوک شکلا، نرینی سے گیاچرن دنکراورباندا سے دھیرج پرکاش راجپوت پارٹی کے امیدوارہوں گے۔ فتح پور ضلع میں جہان آباد سیٹ سے آدتیہ پانڈے، بندکی سے سشیل کمار پٹیل، فتح پور سے ایوب احمد، ایاہ شاہ سے چندن سنگھ عرف چندرسین پال، حسین گنج سے فرید احمد اور کھاگا سے دشرتھ لال سروج بی ایس پی کی جانب سے الیکشن لڑیں گے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔