یوپی اسمبلی انتخابات: بی جے پی حکومت والی 11 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ایودھیا پہنچے، رام للا کے درشن کریں گے

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا کی قیادت میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت 11 بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بدھ کے روز اجودھیا میں رام للا کا درشن کریں گے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر /
تصویر بشکریہ ٹوئٹر /
user

یو این آئی

لکھنؤ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا کی قیادت میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت 11 بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بدھ کے روز اجودھیا میں رام للا کا درشن کریں گے۔

ریاستی بی جے پی کی طرف سے دی گئی اطلاع کے مطابق تمام وزرائے اعلیٰ نڈا کے ساتھ دوپہر 12 بجے اجودھیا کے شری رام ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ یوگی کے علاوہ ہریانہ، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، آسام، گوا، گجرات، کرناٹک، منی پور اور تری پورہ کے وزرائے اعلیٰ کے علاوہ بہار اور ناگالینڈ کے نائب وزیر اعلیٰ بھی شامل اس درشن میں شامل ہوں گے ۔

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں منگل کو وارانسی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ ہوئی۔ 13 دسمبر کو کاشی کے دو روزہ قیام کے دوران مودی نے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ دو دور کی میٹنگ کی اور کاشی وشوناتھ دھام کے افتتاح کے بعد پانچ ریاستوں میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق انتخابی حکمت عملی کے سلسلے میں بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو اتر پردیش میں تین دن کے قیام پر بلایا گیا ہے۔ تمام وزرائے اعلیٰ اپنے قیام کے آخری دن بدھ کو اجودھیا جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے کاشی میں دو دن کے قیام کے بعد تمام وزرائے اعلیٰ منگل کو رات گذارنے کیلئے لکھنؤ پہنچے تھے۔ آج ان سب کا نڈا کے ساتھ اجودھیا جانے کا پروگرام ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔