یو پی اسمبلی انتخابات: اکھلیش آج لکھنؤ ضلع میں انتخابی مہم چلائیں گے

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اتوار کو لکھنؤ کے دو اسمبلی حلقوں میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے لیے مہم کی شروعات کریں گے

اکھلیش یادو
اکھلیش یادو
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو اتر پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اتوار کو لکھنؤ کے دو اسمبلی حلقوں میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے لیے مہم کی شروعات کریں گے۔

ایس پی کے میڈیا سیل کی طرف سے دی گئی تفصیلات کے مطابق اکھلیش صبح 11:00 بجے لکھنؤ کے ایچ سی ایل پہنچیں گے۔ یہاں وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ صبح 11:30 بجے امول ملک پلانٹ کا دورہ بھی کریں گے۔


اس کے بعد اکھلیش صبح 11:45 بجے موہن لال گنج اسمبلی حلقہ کے قاسم پور میں واقع روہتاس میدان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ عام کے بعد وہ پروانچل ایکسپریس وے پر واقع مہوراکلا گاؤں کے تھانہ گوسائی گنج میں بھگوان پرشورام مندر میں منعقد پوجا پروگرام میں حصہ لیں گے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔