وژن 2026 نے اوکھلا کے کوڑے والوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا

کونسلراریبہ خان نے کہا ہم آپ کے بے حد مشکور ہیں کہ آپ علاقے کو صاف کرنے میں کلیدی رول ادا کر رہے ہیں اور آپ کی وجہ سے ہی ہم اپنے گھروں میں سکون سے رہتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

وژن 2026 نے الگ طرح کی افطار کا اہتمام کیا، اوکھلا میں گھروں سے کوڑا اٹھانے والوں کو اسکالر اسکول میں افطار کی دعوت دی جس میں تقریباً 60 لوگ شریک ہوئے۔ افطار دعوت کے ساتھ ساتھ انہیں عید کا تحفہ بھی دیا گیا،جس میں کرتا پاجامہ اور صفائی کے لیے ہائی جین کٹ بھی دی گئی۔

اس موقع پر اوکھلا وارڈ 188 کی کونسلر اریبا خان نے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں اور ان کے ساتھ افطار کیا۔ اریبہ خان نے کہا ہم آپ کے بے حد مشکور ہیں کہ آپ علاقے کو صاف کرنے میں کلیدی رول ادا کر رہے ہیں، آپ کی وجہ سے ہی ہم اپنے گھروں میں سکون سے رہتے ہیں، سماج کے اصل ہیرو آپ ہیں۔ ہم آپ کی بہبود کے لئے بھی پروگرام بنائیں گے۔


وژن 2026 کے ہیلتھ مینجر ڈاکٹر عارف ندوی نے کہا کہ ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ ہماری دعوت پر تشریف لائے، یقینا معاشرے میں آپ کی خدمات بہت اہم ہیں، ہماری طرف سے عید کے موقع پر یہ ایک چھوٹا سا تحفہ ہے اسے قبول کیجیے، صفائی کی ملک گیر مہم میں آپ کا کلیدی رول ہے۔

اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سوشل ورک ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا ملک کی ترقی میں آپ کا رول نمایاں ہے، آپ صفائی کے مشن کی اہم کڑی ہیں، وژن نے اس موقع پر آپ کے ساتھ افطار کا موقع فراہم کیا یہ میرے لیے یقینا یادگار بن گیا ہے۔


اوکھلا جامعہ نگر میں گھروں سے کوڑا اٹھانے والے سیکڑوں لوگ ہیں جن کا وطنی تعلق مغربی بنگال اور آسام سے ہے جو دہلی کو صاف ستھرا رکھنے میں دن رات لگے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */