مودی حکومت میں زیادہ پڑھائی کرنا خطرناک، بڑھ جاتا ہے بے روزگاری کا خدشہ

پانچویں سے دسویں تک پڑھے لکھے لوگ کم بے روزگار ہیں جب کہ دسویں سے بارہویں تک پڑھے لوگ ان سے زیادہ بے روزگار ہیں۔ اسی طرح گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ لوگوں میں بے روزگاری اور زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں زیادہ پڑھے لکھے لوگ کچھ زیادہ ہی بے روزگاری کے شکار ہیں۔ ملک میں پوسٹ گریجویشن اور گریجویشن کیے ہوئے لوگ سب سے زیادہ بے روزگار ہیں اور اس بات کا انکشاف سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونومی (سی ایم آئی ای) کی رپورٹ سے ہوا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق کم پڑھے لکھے لوگ کم بے روزگار ہیں ب کہ تعلیمی سطح اونچا ہونے کے ساتھ ہی بے روزگاری کی شرح میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ پانچویں سے دسویں تک پڑھے لکھے لوگ کم بے روزگار ہیں جب کہ دسویں سے بارہویں تک پڑھے لوگ ان سے زیادہ بے روزگار ہیں۔ اسی طرح گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ لوگوں میں بے روزگاری زیادہ ہے۔ رپورٹ کی مانیں تو 2017 کے بعد سے گریجویٹ بے روزگاروں کی تعداد میں کافی اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کرنے والوں میں بے روزگاری شرح 2017 میں 12.1 فیصد تھی جب کہ ستمبر سے لے کر دسمبر 2018 میں یہ اعداد و شمار 13.2 فیصد ہو گیا۔

سی ایم آئی ای کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او مہیش ویاس کے مطابق "ان میں (ہایر ایجوکیشن) بے روزگاری کی بڑھتی شرح ظاہر کررہی ہے کہ ہندوستان گریجویٹ نوجوانوں کے لیے مناسب ملازمتیں مہیا نہیں کرا پا رہا ہے۔ یہی ہندوستان کے روزگار سے متعلق مسائل کی سب سے بڑی پریشانی ہے۔ زیادہ پڑھے لکھے لوگوں میں بے روزگاروں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔" دراصل مہیش ویاس نے ایک مضمون لکھا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ ہندوستان کے تمام لیبر فورس کے مقابلے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ نوجوانوں کے لے ان کے پسند کی ملازمتوں کی زبردست کمی ہے۔ خواتین میں تو یہ نمبر اور بھی زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پڑھائی نہیں کرنے والے لوگوں کے سامنے روزگار کا مسئلہ نہیں ہے کیونکہ وہ کہیں بھی کسی بھی طرح کی ملازمت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انھیں پکوڑے تلنے میں بھی کوئی پریشانی نہیں ہے۔ ایسے لوگوں میں بے روزگاری شرح کم ہوئی ہے۔ لیکن پڑھائی کی سطح بڑھنے کے ساتھ ہی بے روزگاری شرح بھی بڑھنے لگتی ہے۔ نہیں پڑھائی کرنے والے 0.8 فیصد لوگ ہی بے روزگار ہیں، وہیں پانچویں تک پڑھائی کرنے والے 1.3 فیصد لوگ بے روزگار ہیں۔ جب کہ 10ویں اور 12ویں تک 10.6 فیصد لوگ بے روزگار ہیں۔ گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ لوگوں میں بے روزگاری شرح بہت زیادہ ہے۔ فی الحال ملک میں 13.2 فیصد لوگ بے روزگار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Mar 2019, 6:09 PM