مہاراشٹر میں عید الفطر روایتی جوش وخروش سے منائی گئی، پولس کے سخت انتظامات

حاجی اسماعیل حاجی الانا سینی ٹوریم مسجد اور کمپلکس میں ایک بڑا اجتماع تھا، جس سے خطیب کرتے ہوئے امام مسیح الدین نے ماہ رمضان کے روزوں اور اس کی اہمیت کے ساتھ ساتھ عیدالفطر کی نسبت سے خطبہ دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: ممبئی، پونے، اورنگ آباد، ناگپور سمیت مہاراشٹر بھر میں عید الفطرکا تہوار روایتی جوش وخروش سے منایا گیا، لاکھوں فرزندان توحید نے جامع مسجد، دیگر مساجد اور عیدگاہوں ا ور کھلے میدانوں میں ماہ رمصان کے اختتام کے بعد اپنے رب کے آگے شکر ادا کرتے ہوئے نماز دوگانہ ادا کی، اس موقع پر اپنے بڑے و بزرگوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں بچے بھی مساجد اور عیدگاہوں میں رنگ برنگے نئے نئے لباس اور نئے فیشن کے کپڑوں اور الگ الگ طرح کی ٹوپیوں اور مفلر میں زیب تن نظرآئے۔ جبکہ جگہ جگہ پولس نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے۔

مہاراشٹر میں عید الفطر روایتی جوش وخروش سے منائی گئی، پولس کے سخت انتظامات

عروس البلاد ممبئی میں جنوبی اورجنوب وسطی ممبئی میں آزادمیدان، انجمن اسلام، جامع مسجد، مینارہ مسجد، مدنپورہ بری مسجد، رفیع احمد قدوائی مارگ، وڈالا۔سیوڑی کی ہری مسجد، انٹاپ ہل میں حاجی الانا سینی ٹوریم مسجد اور شیخ مصری درگاہ، باندرہ جامع مسجدمیں مسلمانوں کے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں نماز دوگانہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کی فلاح بہبود، خوشحالی اور ملک و ریاست کی ترقی اور قحط زدہ علاقوں میں مانسون کی جلد آمد اور صورتحال بہتر ہونے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جامع مسجد میں شافعی مسلک کے مطابق صبح سارھے چھ بجے نماز عید اداکی گئی اور مسجد کے پُر ہو جانے کے بعد کچھ نمازیوں نے بیرونی علاقے میں بھی نماز ادا کی، یہاں کے امام وخطیب قاضی نے ماہ رمضان کے بعد عید کو اللہ رب العزت کا تحقہ عظیم قرار دیا اور مسلمانوں کو نصحیت کی کہ وہ آئندہ گیارہ مہینے بھی ماہ رمضان کی طرح اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کریں۔

مہاراشٹر میں عید الفطر روایتی جوش وخروش سے منائی گئی، پولس کے سخت انتظامات

مسلم اکثریتی علاقوں کی اسماعیل حبیب مسجد اور زکریا مسجد میں بھی فرزندان توحید نے نماز عید اداکی، اس موقع پر اسماعیل حبیب مسجد کے امام مولانا ظہیرالدین خان نے بھی ماہ رمضان میں روزے رکھنے اور عبادات کی ادائیگی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی بات کہی اور کہا کہ رمضان ہمیں ایک پیغام دیتا ہے کہ صبر کے ساتھ ساتھ ہمیں دوسروں کا خیال رکھنے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوں۔ اس لیے ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازار کی نواب مسجد اور ہانڈی والی مسجد میں بھی بڑی تعداد میں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی، ہانڈی والا مسجد میں امام وخطیب اعجاز کشمیری نے واضح طورپر کہا کہ ماہ رمضان، صوم وصلوة کے ساتھ ساتھ ذکر وشکر کا بھی مہینہ ہے جبکہ ہمیں سارے مہینے میں دوسروں کا خیال رکھنے کی بھی تلقین کی گئی ہے۔ حضرت شیخ مصری درگاہ مسجد کے امام وخطیب مولانا عبدالکریم صاحب نے ماہ رمضان اور عیدالفطر کے تعلق سے سیر حاصل تقریر کی اور اسی طرح سال بھر محنت کرنے اور عبادت کے ساتھ ہی دیگر بھلائی کاموں کی بھی تلقین کی، انہوں نے اس موقع پر انتہائی رقت آمیز دعاء کی، جس میں امت مسلمہ کی بہتری اور خوشحالی کے لیے خصوصی طور ذکر کیا گیا۔ حضرت بھٹکلی شاہ بابا مسجد کے امام حافظ شاہد علی نے کہا کہ دین کے معاملہ میں جس طرح مسلمان ماہ رمضان میں کوتاہی نہ ہونے کا خیال رکھتے ہیں، ایسا انہیں سال بھر کرنا چاہیے۔ حاجی اسماعیل حاجی الانا سینی ٹوریم مسجد اور کمپلکس میں ایک بڑا اجتماع تھا، جس سے خطیب کرتے ہوئے امام مسیح الدین نے ماہ رمضان کے روزوں اور اس کی اہمیت کے ساتھ ساتھ عیدالفطر کی نسبت سے خطبہ دیا ہے اور اس بات پر اظہار خیال کیا، ماہ رمضان میں جو ڈسپلن مسلمانوں میں پایا جاتا ہے، اسے ہمیشہ برقرار رکھا جانا چاہیے۔ انٹاپ ہل علاقے کی یونائیٹڈ مسجد اور اہلحدیث مسجد کے ساتھ ہی سنگم نگر میں مدینہ اور کربلا مسجد میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی اور اپنے رب کے حضور گڑگڑا کردعائیں کیں۔


مہاراشٹر میں عید الفطر روایتی جوش وخروش سے منائی گئی، پولس کے سخت انتظامات

ممبئی کی مشہور حضرت مخدوم شاہ درگاہ ماہم کی مسجد میں بھی صبح سویرے نماز اداکی گئی، جبکہ زائرین نے آستانہ پر پہنچ کر حاضری دی، باندرہ کی جامع مسجد، جوہومسجد، اندھیری نورمسجد، ملت نگر کی مسجد اور جوگیشوری میں مرکز کی مسجد کے ساتھ ساتھ کرلا پائپ روڈ، قریش نگر کی مساجد اور ٹرامبے، مانخور، گوونڈی اور شیواجی نگر میں مساجد اور عیدگاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید اداکی گئی۔


پونے میں اعظم کیمپس میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز دوگانہ اداکی، پونے شہر کے مختلف علاقوں اور پمپری۔چنچوڑ میونسپل کی حدود میں بھی نماز عید اداکی گئی۔ اورنگ آباد، شولاپور، ناندیڑ، جلگاﺅں، بھساول، بیڑ ناگپور اور دیگر شہروں میں عیدالفطر انتہا جوش وخروش سے منائی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */