مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری، ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے بھی متاثر

اعداد و شمار کے مطابق مہاراشٹر میں ایک دن میں 2716 کیسز کی تشخیص کی گئی، شہروں میں پونے میں اور اس کے بعد ممبئی میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ تازہ خبر کے مطابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے بیٹے اور ریاست کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ ادھر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کل ریاست میں 27,126 نئےمعاملے سامنے آئے ہیں جو ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ ہیں۔اس سے قبل ایک دن میں سب سے زیادہ معاملوں کی تعداد 25,833 تھی ۔

آدتیہ ٹھاکرے نے ٹویٹر کے ذریعہ بتایا کہ کچھ علامتوں کے بعد انہوں نے جانچ کرائی تھی جو پازیٹو آئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران جو لوگ ان سے رابطہ میں آئے ہیں وہ اپنی جانچ کرا لیں ۔انہوں نے لوگوں سے یہ بھی کہا ہےکہ یہ انتہائی ضروری ہےکہ لوگ بیماری کو لے کر لاپروائی نہ کریں۔


واضح رہےممبئی میں ایک دن میں سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ریاست میں کل ایک دن میں 92 افراد کی کورونا سے موت ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق پونے شہر میں کل سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے بعد ممبئی میں کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریاست مہاراشٹر میں کورونا کی چین توڑنے کے لئے حکومت نے پہلے ہی کئی اقدام اٹھائے ہوئے ہیں ۔ حکومت نے جہاں ناگپور میں مکمل لاک ڈاؤن لگایا ہو ا ہے وہیں کئی علاقوں میں رات کا کرفیو جاری ہے۔ ادھر پنجاب ، گجرات اور کرناٹک میں بھی کورونا کے معاملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Mar 2021, 8:11 AM