ادھو ٹھاکرے نے ایکناتھ شندے کاموازنہ کیکڑے سے کیا! سنجے راؤت کے انٹرویو کا ٹیزر جاری

ادھو ٹھاکرے نے سنجے راوت کو دیے گئے انٹرویو میں ایکناتھ شندے-بی جے پی پر حملہ کیا ہے۔ اس پوڈ کاسٹ کا نام ’آواز کناچہ‘ ہے اور اسے دو حصوں میں نشر کیا جائے گا

<div class="paragraphs"><p>ٹھاکرے، شندے / سوشل میڈیا</p></div>

ٹھاکرے، شندے / سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ایکناتھ شندے پر حملہ کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ان کی  حکومت کیکڑوں  نے توڑی ہے! ٹھاکرے دھڑے کی طرف سے شروع کی گئی اس پوڈ کاسٹ سیریز 'آواز کناچہ' میں ادھو ٹھاکرے کا ایک انٹرویو نشر کیا جائے گا۔ یہ انٹرویو سنجے راوت نے لیا ہے۔ اے بی پی ماجھا کے مطابق یہ انٹرویو دو حصوں میں ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ پہلی اور دوسری قسط بالترتیب بدھ اور جمعرات کو صبح 8 بجے نشر کی جائے  گی۔

پچھلے چار سالوں میں مہاراشٹر کی سیاست میں زبردست  ہلچل دیکھی گئی اور دیویندر فڑنویس نے الزام عائد کیا کہ 2019 میں ادھو ٹھاکرے نے ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا تھا۔ ادھو ٹھاکرے نے اس پر تفصیلی جواب دیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے دیویندر فڑنویس کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے  کہا ’’ہم نے خنجر گھونپ دیا لیکن  پھر این سی پی نے کیا کیا کہ آپ ان کے ساتھ چلے گئے!‘‘ ادھو ٹھاکرے نے ایکناتھ شندے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر روز دہلی کے خلاف احتجاج کرنا ہماری تہذیب  نہیں ہے۔


پوڈ کاسٹ ’آواز کناچہ‘ ٹھاکرے دھڑے نے شروع کیا ہے۔ آنے والے انتخابات کے پس منظر میں اس پوڈ کاسٹ کو ٹھاکرے دھڑے نے شیوسینا کے یوٹیوب چینل پر لانچ کیا ہے۔ لوگوں کے سوالات کے ساتھ مہاراشٹر کے مستقبل کے بارے میں خیالات، واضح اور گہرائی سے معلومات کے ساتھ اب شیو سینا ٹھاکرے گروپ کے پوڈ کاسٹ ’آواز کناچہ‘ میں سنا جا سکتا ہے۔ آنے والے انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے شیوسینا کے ٹھاکرے گروپ کا کردار، لوگوں کے سوالات اور ان کے جوابات، کارکنوں کے ذہنوں میں الجھن، اس پوڈ کاسٹ کے ذریعے ٹھاکرے گروپ نچلی سطح کے کارکنوں اور لوگوں تک معلومات پہنچائے گا۔

دوسری جانب ٹھاکرے دھڑے کے لیڈر ادھو ٹھاکرے نے اس سال اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائے گڑھ ضلع میں ارشل واڑی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے انہوں نے اس سال اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل ریاست کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ اجیت پوار اور دیویندر فڑنویس نے بھی اس سال اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ادھو ٹھاکرے کا یوم پیدائش 27 جولائی کو ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔