لالو یادو سے ملنے جا رہے آر جے ڈی لیڈر سمیت 2 افراد سڑک حادثہ میں ہلاک

برسوت کے نزدیک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرائی گئی ۔ اس حادثہ میں آرجے ڈی لیڈر سمیت کار میں سوار سبھی افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں سے بعد میں 2 کی موت ہو گئی۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
user

یو این آئی

ہزاری باغ: جھارکھنڈ میں ہزاری باغ ضلع کے برہی تھانہ علاقہ میں اتوار کو سڑک حادثے میں بہار کے راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) لیڈر بجندر یادو سمیت دو لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولس ذرائع نے یہاں بتایاکہ بہارکے سہرسہ کے سابق ضلع پریشد اور آرجے ڈی لیڈر بجندر یادو (60) سمیت کئی دیگر کار سے آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو سے ملنے رانچی جارہے تھے ۔ اسی دوران برسوت کے نزدیک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرائی گئی ۔ اس حادثہ میں آرجے ڈی لیڈر سمیت سبھی افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی لوگوں نے زخمیوں کو برہی سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے بجندر یادو کو مردہ قرار دے دیا ۔ وہیں واقعہ میں شامل دیگر لوگوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں ہزاری باغ ریفر کر دیا گیا ۔ حالانکہ ہزاری باغ جانے کے دوران چھوٹے لال یادو نے دم توڑ دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔