ٹویٹر کو ہمارے ضابطے ماننے ہوں گے: تھرور

پارلیمانی کمیٹی کے صدر کے ناطے تھرور نے کہا ہے کہ وہ ٹویٹر انڈیا سے روی شنکر پرساد کا اور اپنے اکاؤنٹ بلاک کرنے کے بارے میں وضاحت طلب کریں گے۔

فائل علامتی تصویر یو این آئی
فائل علامتی تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے لوک سبھا رکن اور انفارمیشن-ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی وزارت سے متعلق پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے صدر ششی تھرور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر کو ہندوستان میں کام کرتے ہوئے ہمارے ضابطوں کو ماننا پڑے گا۔

تھرور نے جمعہ کے روز آئی ٹی وزیر روی شنکر پرساد کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو کچھ دیر کے لیے بلاک کیے جانے پر کہا کہ ٹویٹر نے ان کا اکاؤنٹ بلاک کیا ہے۔انہوں نے کہا،’آئی ٹی کی وزارت کی پارلیمانی کمیٹی کے صدر کے ناطے‘ وہ ٹویٹر انڈیا سے روی شنکر پرساد کا اور میرا اکاؤنٹ بلاک کرنے کے بارے میں وضاحت طلب کریں گے۔ ہندوستان میں کام کرتے ہوئے انھیں ہمارے ضابطوں کو ماننا پڑے گا‘۔


واضح رہے ٹویٹر نے امریکی قانون کا حوالہ دیتے ہوئے مواصلات ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر روی شنکر پرساد کے اکاؤنٹ کو ایک گھنٹے کے لئے بند کردیا تھاجس کو روی شنکر پرساد نے ٹویٹر کی ملک کے نئے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

روی شنکر پرساد نے اس بارے میں ٹویٹر کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ تاہم ، ٹویٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ تقریبا ایک گھنٹے کے بعد کمپنی نے ان کا اکاؤنٹ اوپن کردیا۔مسٹر پرساد نے ٹویٹر کا اسکرین شاٹ پہلے کرو ایپ پر شیئر کیا ۔ اس کے بعد انہوں نے ٹویٹر پر اسکرین شاٹس شیئر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹوئٹر نے ان کے اکاؤنٹ کو ایک گھنٹے کے لئے بند رکھا۔


روی شنکر پرساد نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ٹویٹر کا یہ اقدام ہندوستانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹویٹر کی نیت ٹھیک نہیں ہے اور اب یہ بات سمجھ میں آچکی ہے کہ ٹویٹر آئی ٹی قوانین پر عمل کیوں نہیں کرنا چاہتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں نئے قوانین کے حوالے سے حکومت اور ٹویٹر کے مابین تنازع برقرار ہے۔ تاہم ، ٹویٹر نے ابھی تک روی شنکر پرساد کے اکاؤنٹ کو لاک کرنے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 26 Jun 2021, 6:40 AM