پرینکا چترویدی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

پرینکا چترویدی کے نام سے کئے گئے فرضی ٹوئٹ کو لے کر سوشل میڈیا پر ان کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والا گریش نامی شخص احمد آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی کی 10 سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والے شخص گجرات کے احمدآباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ گریش نام کا یہ ملزم راجستھان کے اجمیر کا رہائشی ہے اور اس نے پرینکا کو ٹوئٹر پر دھمکی دی تھی۔ ملزم کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ دہلی اور ممبئی پولس ملزم کو پکڑنے کے لئے مشترکہ مہم چلا رہی تھی۔

مندرسور معاملہ پر پرینکا چترویدی کے نام سے ایک فرضی میسج پھیلایا جا رہا تھا اسی کو لے کر ان کی بیٹی کے ریپ کی دھمکی دی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ایک فرضی پوسٹ میں دکھایا گیا تھا کہ پرینکا چترویدی مندسور ریپ کے ملزم کی حمایت میں ہیں۔

بیٹی کا ریپ کرنے کی دھمکی ملنے کے بعد پرینکا چترویدی نے ممبئی کے گورے گاؤں تھانہ میں اس تعلق سے 2 جولائی کو معاملہ درج کرایا تھا۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد پرینکا کو ملک بھر کے لوگوں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا ساتھ ملا تھا اور سبھی نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Jul 2018, 3:40 PM