تریپورہ: عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 4 لوگوں کو دی سزا

تریپورہ پولیس نے کہا کہ دھلائی ضلع کے اسپیشل جج نے ان چار ملزمان کو مجرم قرار دیا جنہیں 2019 میں ایک کیس نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت، علامتی تصویر آئی اے این ایس
عدالت، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اگرتلہ: تریپورہ کی دھلائی ضلعی عدالت نے ہفتہ کو چار افراد کو منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے جرم میں سزا سنائی۔ مجرموں میں سے ایک کو پانچ سال قید بامشقت اور دوسرے کو تین سے دو سال کی سخت قید کی سزا سنائی گئی۔ تریپورہ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ دھلائی ضلع کے اسپیشل جج (این ڈی پی ایس) نے ان چار ملزمان کو مجرم قرار دیا جنہیں 2019 میں ایک کیس نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے سنجیت رودر پال کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 21 (بی) کے تحت پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی اور ساتھ ہی 50,000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا، جبکہ سریندر دیو ورما، پرشانت دیو اور کرشنا چرن دیورائے کو سیکشن 29 کے تحت دو سال قید کی سزا سنائی اور 20,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔


پولیس نے بتایا کہ تلاشی کے دوران سنجیت کے تحویل سے 7.60 گرام ہیروئن برآمد ہوئی اور اسے تین دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ امباسہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر سبیر ساہا (جو اب چومانو پولیس اسٹیشن میں تعینات ہیں) نے معاملے کی جانچ کی اور عدالت میں چارج شیٹ پیش کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */