طلاق ثلاثہ بل کا مستقبل راجیہ سبھا میں طے ہو گا آج

طلاق ثلاثہ بل آ ج رجیہ سبھا میں پیش ہوگا اور یہاں پر اس بل کے مستقبل پر فیصلہ ہو جائے گا

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

طلاق ثلاثہ بل آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔لوک سبھا جہاں بی جے پی کی اکثریت ہے وہاں یہ بل منظور ہو چکا ہے ۔ اس بل کو لے کر بی جے پی نے آج راجیہ میں اپنے ارکان کو پارلیمنٹ میں موجود رہنے کے لئے وہپ جاری کیا ہے۔ راجیہ سبھا جہاں بی جے پی کے پاس مطلوبہ نمبر نہیں ہیں وہاں اس بل کو پاس کرانا مودی حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ۔

حز ب اختلاف اور کانگریس چاہتی ہے کہ منظوری سے پہلے اس بل کو پارلیمنٹ کی جوائنٹ سلیکٹ کمیٹی میں غور کرنے کے لئے بھیجا جائے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ہفتہ کوکہا تھاکہ ان کی پارٹی طلاق ثلاثہ بل کواس کےموجودہ فارمیٹ میں راجیہ سبھا میں منظورنہیں ہونے دے گی۔ وینوگوپال نے نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ وہ اس کے لئے دیگر ہم خیال جماعتوں کو اپنے ساتھ لے گی اوت یقینی بنائے گی کہ یہ بل موجود ہ حالت میں راجیہ سبھا میں پاس نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں جب یہ بل پیش کیا گیا تھا، تب 10 اپوزیشن جماعتیں اس کے خلاف کھل کرسامنے آئی تھیں۔

ایک نشست میں تین طلاق کے رواج پرروک لگانے کے مقصد سے لائے گئے طلاق ثلاثہ بل (2018) جمعرات کولوک سبھا میں منظورہوگیا تھا ۔ اس بل کو لے کرایوان میں طویل بحث ہوئی۔ بل میں ضروری ترامیم کولے کرکانگریس اے آئی اے ڈی ایم کے سمیت کئی جماعتوں نے ایوان سے واک آوٹ کیا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد بھی بل پرووٹنگ کرائی گئی۔ بل کے حق میں 245 اورخلاف میں 11 ووٹ پڑے۔ اب اسے آج راجیہ سبھا میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Dec 2018, 9:02 AM
/* */