ممتا بینرجی نے اسمبلی انتخابات کے مینجمنٹ کی ذمہ داری پرشانت کشور کو دی 

دو سال بعد 2021میں بنگال اسمبلی انتخابات میں بہترکارکردگی کیلئے ترنمول کانگریس نے انتخابی منجمنٹ کے لئے پرشانت کشور کی خدمات حاصل کی ہیں

سوشل میڈیا 
i
user

یو این آئی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جنہیں گزشتہ مہینے لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی کے ہاتھوں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے نے دو سال بعد 2021میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بہترکارکردگی کیلئے انتخابی منجمنٹ پرشانت کشور کی خدمات حاصل کی ہے۔کشور نے حال ہی میں آندھرا پردیش میں جگن موہن ریڈی کی شاندار جیت میں اہم رول ادا کیا تھا۔

پرشانت کشور کے ساتھ دو گھنٹوں تک میٹنگ کرنے کے بعد ترنمول کانگریس نے کشور کی خدمات حاصل کرنے کیلئے معاہدہ پر دستخط کرلیا ہے۔اس انتخاب میں جہاں بی جے پی دو سیٹ سے 18سیٹ تک پہنچ گئی ہے وہیں ترنمول کانگریس 34سیٹوں سے 22سیٹوں پر پہنچ گئی ہے۔


آندھراپردیش میں وائی ایس آر کانگریس کے چیف جگن موہن ریڈی کی شاندارجیت کا سہرا پرشانت کشور کو دیاجاتا ہے۔ریڈی کی پارٹی نے 175اسمبلی حلقوں میں سے 150اور ریاست کی تمام 25سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

پرشانت کشور کو 2014میں مودی کی جیت اور 2015میں نتیش کمار کی جیت کا سہرا دیاجاتا ہے۔کشور نے گزشتہ سال ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اورا نہیں جنتادل یو کا نائب صدر بنایا گیا تھا مگر بی جے پی کے دباؤ میں کشور کو کنارہ لگادیا گیا تھا۔ریڈی کی جیت کے بعد کشورکے قریبیوں نے بتایا کہ کئی پارٹیاں ان سے رابطہ کررہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔