اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کی تصویری جھلکیاں

راہل گاندھی نے اپنی دادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ’’میری دادی آخری لمحہ تک بے خوف ہو کر ملک کی خدمات میں مصروف رہیں‘‘

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اور ’آئرن لیڈی‘ کے لقب سے نوازی جانے والی اندرا گاندھی کی آج 37ویں برسی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی سمیت مختلف لیڈران نے آج شکتی استھل پر جا کر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ راہل گاندھی نے اپنی دادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ’’میری دادی آخری لمحہ تک بے خوف ہو کر ملک کی خدمات میں مصروف رہیں۔ ان کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ قوت نسواں کی بہترین مثال اندرا گاندھی کے یوم شہادت پر خراج تحسین۔ خیال رہے کہ آج ہی کے دن سال 1984 میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو انہی کے سکھ محافظ نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کی تصویری جھلکیاں
اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کی تصویری جھلکیاں
اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کی تصویری جھلکیاں
اندرا گاندھی کی برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کی تصویری جھلکیاں

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔