وارانسی میں دردناک سڑک حادثہ، ٹرک نے اسکارپیو کو ٹکر ماری، 4 افراد کی موت، 4 زخمی

اطلاع کے مطابق اسکارپیو میں 8 افراد سوار تھے۔ سبھی لوگ وندھیاچل میں درشن کرنے کے بعد وارانسی واپس لوٹ رہے تھے۔ پیر کی صبح تقریباً 6 بجے روپاپور اوور برج پر پہنچنے کے بعد انہوں نے گاڑی روک دی۔

سڑک حادثہ، تصویر یو این آئی
i

مرزا مراد علاقے کے روپاپور اوور برج پر پیر کی صبح تقریباً 6 بجے پیش آئے دردناک سڑک حادثے میں 4 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پریاگ راج کی جانب سے آنے والے بے قابو ٹرک نے اوور برج پر کھڑی ایس یو وی اسکارپیو (یو پی 65 ای بی 2199) کو پیچھے سے زوردار ٹکر مار دی۔ حادثے کے وقت اسکارپیو میں سوار افراد اوور برج پر سیلفی لے رہے تھے۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ اسکارپیو کے پرخچے اڑ گئے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق اسکارپیو میں 8 افراد سوار تھے۔ سبھی لوگ وندھیاچل میں درشن کرنے کے بعد وارانسی واپس لوٹ رہے تھے۔ پیر کی صبح تقریباً 6 بجے روپاپور اوور برج پر پہنچنے کے بعد انہوں نے گاڑی روک دی۔ اس کے بعد تمام افراد اوور برج پر اتر کر سیلفی لینے لگے۔ اسی دوران پریاگ راج کی جانب سے آ رہے تیز رفتار بے قابو ٹرک نے پیچھے سے اسکارپیو کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 4 افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔


ٹکر کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے کے بعد اوور برج پر افراتفری کا ماحول تھا۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر مرزا مراد پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ پولیس اہلکاروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے تباہ شدہ اسکارپیو میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔ اس کے بعد زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے ٹراما سینٹر بھیجا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد پولیس نے مہلوکین کی لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ حادثے کے کئی گھنٹے بعد 3 مہلوکین اور 3 زخمیوں کی شناخت ہو سکی۔ دیگر مہلوکین اور زخمیوں کی شناخت کے لیے پولیس کوشش کر رہی ہے۔ حادثے میں ملوث ٹرک کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔ حادثے کے بعد روپاپور اوور برج پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی۔ پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کر کے ضروری کارروائی کی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔