ملک میں کورونا وائرس کے 2035 مریض زیر علاج

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 50,871 متاثرین ریکارڈ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 220 کروڑ 17 لاکھ 56 ہزار 888 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریض 2035 رہ گئے ہیں اور یومیہ صحت یابی کی شرح صفر فیصد ہے۔ دریں اثناء، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 50,871 متاثرین ریکارڈ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 220 کروڑ 17 لاکھ 56 ہزار 888 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

منگل کے روز وزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے میں 163 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور زیر علاج مریضوں میں 84 کی کمی آئی ہے، حالانکہ چھتیس گڑھ، ہریانہ اور تمل ناڈو میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔


تفصیلی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ 81 ہزار 233 ہے اور اس مرض سے شفا پانے والوں کی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار 472 ہے جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 30,726 ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔