لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کا آج آخری دن، چوتھے مرحلہ کی رہنما ہدایات ندارد

وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ منگل کو قوم کے نام اپنےخطاب میں ہی واضح کر دیا تھا کہ ملک میں 18 تاریخ سے لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ شروع ہو جائے گا اور یہ مکمل طور پر نئے رنگ روپ والا ہوگا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: وبا کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ آج ختم ہو رہا ہے اور پیر سے چوتھے مرحلے کا آغاز ہونے کا امکان ہے لیکن اس کی رہنما ہدایات کے تعلق سے صورتحال ابھی واضح نہیں ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ منگل کو قوم کے نام اپنےخطاب میں ہی واضح کر دیا تھا کہ ملک میں 18 تاریخ سے لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ شروع ہو جائے گا اور یہ مکمل طور پر نئے رنگ روپ والا ہوگا حالانکہ انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں کہا تھا کہ اس مرحلے میں کس چیز میں اور کتنی چھوٹ دی جائے گی۔

کورونا وبا کے خلاف چلائی جا رہی ملک گیر مہم کے تحت ملک میں گزشتہ 25 مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے اور اس کے تین مرحلے پورے ہو چکے ہیں۔ پہلا مرحلہ 25 مارچ سے 14 اپریل، دوسرا 15 اپریل سے تین مئی اور تیسرا مرحلہ چار مئی سے 17 مئی تک تھا۔

جہاں پہلے مرحلے میں صرف ضروری اشیاء کو چھوڑ کر تقریباً زیادہ تر سرگرمیوں پر مکمل طور پابندی عائد تھی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی مکمل طور بند کر دیا گیا تھا۔ دوسرے مرحلے میں کچھ نرمی دیتے ہوئے ضروری سامان کی فراہمی کے ساتھ ساتھ غیر ضروری اشیاء کی فراہمی کو بھی کچھ شرائط کے ساتھ اجازت دی گئی تھی۔ اسی كے مطابق ٹرکوں وغیرہ کو ایک سے دوسری ریاست میں جانے کی اجازت بھی دی گئی تھی۔ تیسرے مرحلے میں پورے ملک کو انفیکشن کی بنیاد پر تین حصوں ریڈ، اورینج اور گرین زون میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ریڈ زون کو بھی كنٹنمینٹ اور غیر كنٹینمینٹ زون میں تقسیم کیا گیا تھا۔

Published: 17 May 2020, 4:11 PM