جھارکھنڈ: راجیہ سبھا کی ایک سیٹ کے لیے سخت مقابلہ، جے ایم ایم کو خرید و فروخت کا خدشہ، الیکشن کمیشن کو لکھا خط

جے ایم ایم لیڈر نے کہا کہ اگرچہ اسمبلی میں بی جے پی کے پاس صرف 21 ایم ایل اے ہیں لیکن اپوزیشن لیڈروں نے عوامی طور پر اعلان کیا ہے کہ پارٹی آئندہ راجیہ سبھا انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>جے ایم ایم جنرل سکریٹری سپریو بھٹا چاریہ&nbsp;</p><p>(فوٹو @Supriyo__JMM)</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ  کر ریاست میں راجیہ سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی کے ذریعہ ممکنہ ہارس ٹریڈنگ کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اگرچہ اسمبلی میں بی جے پی کے پاس صرف 21 ایم ایل اے ہیں لیکن اپوزیشن لیڈر نے عوامی طور پر اعلان کیا ہے کہ پارٹی آئندہ راجیہ سبھا انتخابات میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ الیکشن کمیشن نے 22 مئی کو 10 ریاستوں میں راجیہ سبھا کی 24 سیٹوں کے لیے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ اس میں جھارکھنڈ کی 2 سیٹیں بھی شامل ہیں، جن کے لیے 18 جون کو ووٹنگ ہوگی۔

راجیہ سبھا کی 2 نشستوں پر ہونے والے انتخابات سے قبل جھارکھنڈ میں سیاسی وبال مچ گیا ہے۔ جے ایم ایم نے اس الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ (ممبران پارلیمنٹ-ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت) کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے۔ خط میں جے ایم ایم کے جنرل سکریٹری سپریو بھٹاچاریہ نے کہا کہ اسمبلی میں بی جے پی کے پاس صرف 21 ممبران اسمبلی ہیں باوجود اس کے اپوزیشن لیڈر بابو لال مرانڈی اور ریاستی صدر آدتیہ ساہو نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی آئندہ راجیہ سبھا الیکشن میں ایک امیدوار اتارے گی۔ بھٹا چاریہ نے کہا کہ حکمراں اتحاد کو موجودہ وقت میں 81 میں سے 56 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے اور یہ راجیہ سبھا کے 2 امیدواروں کی جیت کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ممبران اسمبلی کو متاثر کرنے کی کوششیں کی جا سکتی ہیں۔


بھٹاچاریہ نے مزید کہا کہ بی جے پی کے پاس اپنے دم پر جیت حاصل کرنے کے لیے ضروری ممبران اسمبلی کی تعداد نہیں ہے، اس لئے یہ ممکن ہے کہ ممبران اسمبلی کی خرید وفروخت کی جاسکتی ہے تا کہ اس کے حق میں ووٹ حاصل کئے جاسکیں۔ بتا دیں کہ جھارکھنڈ کی ان 2 سیٹوں میں سے ایک سیٹ جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے سینئر لیڈر شیبو سورین کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی جبکہ دوسری سیٹ پر موجودہ وقت میں بی جے پی لیڈر دیپک پرکاش کا قبضہ ہے۔ دیپک کی 6 سال کی میعاد 21 جون کو پوری ہورہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت 81 رکنی جھارکھنڈ اسمبلی میں کانگریس زیر قیادت انڈیا اتحاد کے پاس 56 رکن (جے ایم ایم- 34، کانگریس- 16، آر جے ڈی-4، سی پی ایم-2) ہیں۔ اپوزیشن بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کے پاس 24 رکن (بی جے پی-21، ایل جے پی-1، جے ڈی یو-1 اور آل انڈیا اسٹوڈینٹس یونین-1) ہیں۔ فارمولے کے تحت راجیہ سبھا کی ایک سیٹ جیتنے کے لیے امیدوار کو 28 ترجیحی ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ باوجود اس کے بی جے پی کے ریاستی سکریٹری جنرل امر کمار باؤری نے دعویٰ کیا ہے کہ 81 ووٹوں سے جیت کے لئے ہمیں 28 ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور ہم اسے یقینی طور سے حاصل کریں گے۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔