کیلیفورنیا میں طیارہ گرنے سے تین افراد ہلاک

جنوبی کیلیفورنیا میں تین دنوں میں یہ دوسرا طیارہ حادثہ ہے۔ ہفتے کی رات لاس اینجلس کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ کی موت ہوگئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>پولیس، تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

پولیس، تصویر، آئی اے این ایس

user

یو این آئی

لاس اینجلس: امریکہ میں جنوبی کیلیفورنیا کے بگ بیئر سٹی میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ بگ بیئر فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2:02 بجے (22:02 GMT) فائر فائٹرز کو خالی جگہ پر ایک چھوٹے طیارے کے حادثے کے لیے بلایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ طیارہ پیر کے روز سہ پہر جنوبی کیلیفورنیا کے بگ بیئر سٹی کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ محکمہ نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ فائر فائٹرز تقریباً تین منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جہاں انہیں انجن کے ساتھ گر کر تباہ ہونے والا نجی طیارہ ملا اور وہاں انہیں تین لاشیں ملیں۔


محکمہ کی طرف سے جاری کی گئی ایک تصویر میں طیارے کا ملبہ سڑک کے قریب گارڈریل کے پیچھے کھلی جگہ پر پڑا ہوا دکھایا گیا ہے۔ جنوبی کیلیفورنیا میں تین دنوں میں یہ دوسرا طیارہ حادثہ ہے۔ ہفتے کی رات لاس اینجلس کے پہاڑی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ کی موت ہوگئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔