ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس رنویر پر زوردار دھماکہ، 3 شہید، متعدد زخمی

دھماکہ آئی این ایس رنویر کے اندرونی کمپارٹمنٹ میں ہوا۔ جہاز کے کپتان عملے نے اس واقعہ کے فوراً بعد احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی میں ہندوستانی بحریہ کے ڈاکیارڈ پر منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا ،یہاں جنگی جہاز آئی این ایس رنویر پر ایک زور دار دھماکہ ہواجس میں ہندوستانی بحریہ کے تین فوجی شہید ہو گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دھماکہ آئی این ایس رنویر کے اندرونی کمپارٹمنٹ میں ہوا۔ جہاز کے کپتان عملے نے اس واقعہ کے فوراً بعد احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔

آئی این ایس رنویر کو گزشتہ سال نومبر سے مشرقی بحریہ کمانڈ سے کراس کوسٹ مہم پر تعینات کیا گیا تھا اور اسے جلد ہی بیس پورٹ پر واپس جانا تھا۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے بورڈ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔


آئی این ایس رنویر ہندوستانی بحریہ کے راجپوت کلاس کے پانچ تباہ کن جہازوں میں سے چوتھا ہے۔ یہ جہاز 21 اپریل 1986 کو ہندوستانی بحریہ میں شامل ہوا تھا۔

اس کے ہتھیاروں میں سطح سے سطح اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، طیارہ شکن، میزائل شکن بندوقیں، ٹارپیڈو اور اینٹی سب میرین راکٹ لانچر شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔