کینیڈا میں تین کالج دیوالیہ ہو کر بند، مشکل میں پھنسے ہزاروں ہندوستانی طلبا

کینیڈا میں تین کالجوں کو اچانک بند کر دیا گیا ہے، ان تمام کالجوں نے خود کو دیوالیہ قرار دیا ہے۔ اس ایک فیصلے نے ہزاروں ہندوستانی طلبا کو مشکل میں ڈال دیا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کینیڈا کے شہر کیوبیک میں تین کالجوں کی اچانک بندش سے طلباء کے سامنے بڑا بحران کھڑا ہو گیا ہے۔ سب سے زیادہ متاثر 3 ہزار ہندوستانی طلبا ہیں، جن میں 700 آن لائن کلاسز لینے والے طلبا بھی شامل ہیں۔ ان تمام کالجوں نے خود کو دیوالیہ قرار دے دیا ہے جس کی وجہ سے طلبا کی پڑھائی رک گئی ہے اور ان کی فیس بھی ڈوب گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رائزنگ فینکس انٹرنیشنل انک کے تین کالج- ایم کالج ایچ مانٹریل، شیربروک میں سی ای ڈی کالج اور لانگیوئل میں سی سی ایس کیو کالج کو اچانک بند کر دیا گیا ہے۔ ان تینوں کالجوں نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور وہ اب بند کئے جا رہے ہیں۔ لیکن اس ایک فیصلے نے ہزار طلبا کو بیچ منجدھار میں چھوڑ دیا ہے۔


متعدد ہندوستانی طلبا نے اوٹاوا میں ہندوستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کیا تھا۔ اس شکایت کے بعد ہندوستان کے ہائی کمیشن نے تمام طلبا کے لیے رہنما ہدایات جاری کی ہیں۔ رہنما ہدایات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کوئی بھی طالب علم بغیر چھان بین کے کسی بھی ادارے کو فیس ادا نہ کرے۔ یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ آیا اس کالج کو کینیڈا کی وفاقی یا صوبائی حکومت نے تسلیم کیا ہے!

فی الحال، ہندوستانی ہائی کمیشن طلباء ے پریشان نہ ہونے کی اپیل کر رہا ہے۔ کہا گیا ہے کہ ہائی کمیشن کینیڈا کی حکومت اور اس کے نمائندوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔ طلبا کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیس کے مسئلے کے حوالے سے کالج سے براہ راست رابطہ کیا جائے۔ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو کیوبیک کی وزارت برائے اعلیٰ تعلیم سے مدد لی جا سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */