وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی کو جان سے مارنے کی دھمکی! نیوز چینل کو بھیجا گیا ای میل

نوئیڈا کے تھانہ سیکٹر 20 میں شکائت درج کرائی گئی ہے، جس کی بنا پر مقدمہ درج کر کے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ یہ میل نوئیڈا فلم سٹی کے نجی چینل کے سی ایف او کو بھیجا گیا تھا۔

نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ
نریندر مودی اور یوگی آدتیہ ناتھ
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: نوئیڈا کے سیکٹر 16-اے واقع فلم سٹی میں ایک نجی چینل کے سی ایف او کو میل بھیجا گیا ہے، جس کے بعد پولیس کمشنری میں ہڑکمپ مچ گیا۔ میل بھیجنے والے کے وزیر اعظم مودی اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

میل ملنے کے بعد اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی، جس کی بنا پر ایف آئی آر درج کر لی گئی اور سائبر سیل معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ نوئیڈا کے تھانہ سیکٹر 20 میں شکائت کی گئی ہے، جس کے بعد ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ یہ میل نوئیڈا فلم سٹی کے ایک نجی چینل کے سی ایف او کو بھیجا گیا ہے۔


میل رات کے قریب 10 بجے موصول ہوا۔ رپورٹ کے مطابق میل بھیجنے والے کا نام کارتک سنگھ ہے اور اس کی ای میل آئی ڈی singhkartik7810a@gmail.com ہے۔ ای میل موصول ہونے کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔

اس معاملہ پر ڈی سی پی نوئیڈا کو شکایت کی گئی تھی اور فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ دھمکی میل سے بھیجی گئی ہے اس لیے سائبر سیل کا تعاون بھی طلب کر لیا گیا۔ پولیس عہدیداران کا کہنا ہے کہ ملزم جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس سے پہلے 2021 میں بھی اسی طرح کا ای میل بھیجا گیا تھا، اس وقت پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔