آر بی آئی دفتر سمیت 11 مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی، نرملا سیتارمن سے استعفیٰ کا مطالبہ

آر بی آئی دفتر کو ای میل موصول ہوا ہے جس میں بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے، اس میں آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

آر بی آئی، تصویر آئی اے این ایس
آر بی آئی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

آر بی آئی دفتر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دیے جانے کا معاملہ روشنی میں آ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں موجود آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) دفتر کو ای میل کے ذریعہ بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس ای میل میں آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس اور مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ گویا کہ دھمکی دینے والے نے آر بی آئی گورنر اور مرکزی وزیر مالیات کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ بم دھماکہ کی دھمکی آر بی آئی دفتر سمیت 11 مقامات کے لیے دی گئی ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ای میل میں آر بی آئی دفتر کے علاوہ ایچ ڈی ایف سی بینک اور آئی سی آئی سی آئی بینک سمیت ممبئی میں 11 مقامات پر بم رکھے جانے کی خبر دی گئی ہے۔ اس دھمکی کے پیش نظر سبھی مقامات پر پولیس نے تلاشی لی، لیکن کچھ بھی قابل اعتراض نہیں ملا۔ ایم آر اے مارگ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کر جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دھمکی بھرا ای میل کس نے بھیجا ہے۔


ایک میڈیا رپورٹ میں جانکاری دی گئی ہے کہ دھمکی بھرا ای میل صبح 10.50 بجے موصول ہوا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اگر ڈیڑھ بجے تک مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو ایک ایک کر 11 مقامات پر بم دھماکہ کیا جائے گا۔ حالانکہ اب تک کسی بھی جگہ پر کسی طرح کا کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ہے اور نہ ہی تلاشی کے دوران کسی جگہ دھماکہ خیز مادہ ملا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔