تصاویر: ایس پی کی سائیکل یاترا میں ہزاروں افراد کی شرکت
راجدھانی لکھنؤ میں وویکا نند کے یوم پیدائش کے موقع پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی سائیکل یاترا میں ہزاروں کارکنان نے حصہ لیا

لکھنٔو: وویکا نند کے یوم پیدائش کے موقع پر اتوار کو یہاں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کی سائیکل یاترا میں ہزاروں کارکنان نے حصہ لیا۔

یاترا لکھنٔو میں جد و جہد آزادی کی گواہ تاریخی کوری سے شروع ہوئی ۔ یہ یاترا کئی علاقوں میں ہوتے ہوئے جنیشور مشرا پارک پر اختتام پذیر ہوئی۔

یاترا کو کاکوری میں شہید مقام سے پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتّم پٹیل نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیاجو آئی آئی یم روڈ، سیتا پور روڈ، انجینئرنگ کالج کے سامنے کرسی روڈ چوراہا، منشی پلیا اور لوہیا پارک چوراہے ہوتے ہوئے جنیشور مشرا پارک پر ختم ہوئی۔

اس موقع پر قانون ساز کونسل حزب اختلاف کے لیڈر احمد حسن اور سینئر لیڈر راجیندر چودھری موجود تھے۔

Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
