اس سال تین لاکھ سے زیادہ سائبر حملے ہوئے

ملک میں گزشتہ پانچ برسوں میں سائبر حملوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس سال سائبر سلامتی سے جڑے 31369 واقعات ہوئے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ پانچ برسوں میں سائبر حملوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس سال سائبر سلامتی سے جڑے 31369 واقعات ہوئے ہیں۔

اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر مملکت سنجے دھوترے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم(سرٹ ان) نے سال 2015 میں 49455، 2016 میں 50362، 2017میں 53117، 2018 میں 208456 اور 2019 میں 313649 سائبر حملوں کےواقعات درج کئے گئے۔ یہ سائبر حملے الجیریا، برازیل، چین، فرانس، نیدرلینڈ، شمالی کوریا، پاکستان، روس، سربیا، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ، تیونس، امریکہ اور ویتنام وغیرہ ممالک سے کئے گئے۔


سائبر حملوں کے واقعات ای کامرس، تفریح، مالیات، حکومت، صحت، اطلاعاتی تکنالوجی، ٹیلی کام، نقل وحمل وغیرہ شعبوں میں کئے گئے ہیں۔ ایسا دیکھا گیا ہے کہ حملہ آور دنیا کے مختلف ممالک سے کمپیوٹر نظاموں سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں اور حقیقی نظام کی شناخت مخفی رکھنے کےلئے غیر مرئی سروروں کا استعمال کرتے ہیں۔

سائبر حملوں سے بچنے کے لئے وقتا فوقتا وارننگ اور ایڈوائزری جاری کئے جاتے ہیں۔ سائبر حملوں کی روک تھام اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کےلئے پورے ملک میں قومی سائبر کوآرڈی نیشن مرکز (این سی سی سی ) قائم کئے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔