بی جے پی کے تئیں لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے: کانگریس ترجمان

جموں و کشمیر کانگریس کے ترجمان رویندر شرما نے اتوار کے روز کہا کہ بی جے پی کا منشور صرف جملہ بازی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا

<div class="paragraphs"><p>یو این&nbsp;آئی</p></div>

یو اینآئی

user

یو این آئی

جموں: جموں و کشمیر کانگریس کے ترجمان رویندر شرما نے اتوار کے روز کہا کہ بھاجپا کا منشور صرف جملہ بازی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا۔ کانگریس ترجمان نے ان باتوں کا اظہار جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا ، ریاست کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کرنے سے یہاں کے لوگوں میں زبردست غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق آفیسر شاہی کی وجہ سے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہو پا رہے ہیں ، جموں و کشمیر کے لوگوں میں بھاجپا کے تئیں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہیں۔


کانگریس ترجمان نے کہا کہ بھاجپا جموں و کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے دعوئے تو کر رہی ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر جموں و کشمیر میں حالات ٹھیک ہے تو یہاں پر اسمبلی الیکشن کرانے میں کیا حرج ہے۔ رویندر شرما نے کہا کہ لداخ کے لوگ بھی بھاجپا سے ناراض ہیں اور وہاں پر بھی اس حکومت کے خلاف لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید بتایا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست ہوگی اور کانگریس واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بی جے پی کا کوئی وجود نہیں جہاں تک جموں کا تعلق ہے تو اس بار جموں کی دو نشستوں پر بھی کانگریس کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔