’مجھے اور میرے اہل خانہ کو بدنام کرنے کی سازش ہو رہی ہے‘، ای-20 پوسٹس پر نتن گڈکری برہم، بامبے ہائی کورٹ پہنچے
بار اینڈ بنچ کی رپورٹ کے مطابق نتن گڈکری نے میٹا، ایکس، گوگل اور دیگر کمپنیوں کے خلاف سول کیس دائر کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ عدالت نے ان کی یہ مانگ منظور کر لی ہے۔

مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و شاہراہ نتن گڈکری نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ای-20 ایتھنول والے پٹرول کی پالیسی کو لے کر ان کے خلاف جھوٹی پوسٹس اور ڈیپ فیک ویڈیوز پھیلائی جا رہی ہیں، جس سے ان کی بدنامی ہو رہی ہے۔ بار اینڈ بنچ کی رپورٹ کے مطابق گڈکری نے میٹا، ایکس، گوگل اور دیگر کمپنیوں کے خلاف سول کیس دائر کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ عدالت نے ان کی یہ مانگ منظور کر لی ہے۔
مرکزی وزیر نے الزام عائد کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ مواد انہیں اور ان کے خاندان کو ای-20 کے منافع سے جوڑ رہا ہے، جبکہ پالیسی وزارت پٹرولیم چلا رہی ہے۔ ان کی عرضی میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کچھ سوشل میڈیا پوسٹ میں جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس پروگرام کے لیے ذمہ دار تھے اور اس سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مالی فائدہ پہنچا ہے۔ ان دعووں سے ان کی ساکھ کو ایسا نقصان پہنچا ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ الزام جھوٹ، غلط ارادے والے اور بہت زیادہ بدنام کرنے والے ہیں، جن میں ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ان کی رضامندی کے بغیر اے آئی کے ذریعہ تیار کردہ آڈیو اور ویڈیو مواد استعمال کیا گیا ہے جو ان کے چہرے اور آواز کی نقل کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ معاملہ ای-20 پالیسی پر ہونے والی تنقید کے درمیان سامنے آیا ہے، جس میں فیول امپورٹ کو روکنے اور گاڑیوں سے خارج ہونے والے ایمیشن کو کم کرنے کے لیے پٹرول میں 20 فیصد ایتھنول ملانے کی پالیسی ہے۔ حالانکہ کئی گاڑی مالکان نے اس کے استعمال کو لے کر تشویش کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر 2023 سے پہلے بنے گاڑی ماڈل میں۔ حالانکہ گڈکری نے ہمیشہ ایتھنول-بلینڈنگ پروگرام کا سپورٹ کیا ہے۔ رواں ماہ کی شروعات میں انہوں نے ناقدین کو ایک بڑا چیلنج بھی دیا تھا، جس میں ان سے ایک بھی ایسی کار کا نام بتانے کو کہا تھا جسے فیول کی وجہ سے دقت ہوئی ہو۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’ای-20 پٹرول کی وجہ سے کسی بھی کار میں دقت آنے کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔ کیا ملک میں کوئی ایسی کار ہے جسے ای-20 پٹرول کے استعمال کی وجہ سے دقت ہوئی ہو؟ بس ایک نام بتائیے۔
