پنجاب میں چنی ماڈل سے بہتر کوئی ماڈل نہیں ہو سکتا: وزیر اعلیٰ چنی

چرنجیت سنگھ چنی نے 'دہلی ماڈل' کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریاست کے لئے چنی ماڈل کامیاب ترین ہے اور اس کا براہ راست ثبوت یہ ہے کہ اس ماڈل میں سب کو یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں

چرنجیت سنگھ چنی / سوشل میڈیا
چرنجیت سنگھ چنی / سوشل میڈیا
user

یو این آئی

موگا: پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی نے 'دہلی ماڈل' کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریاست کے لئے چنی ماڈل کامیاب ترین ہے اور اس کا براہ راست ثبوت یہ ہے کہ اس ماڈل میں سب کو یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

پرانی دانا منڈی میں مہاراجہ اگرسین کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ماڈل عظیم گرو صاحبان کی تعلیمات کے عین مطابق ہے جنہوں نے ہمیں مساوات اور بھائی چارے کا راستہ دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس ماڈل کو ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ یہ ماڈل اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے پنجاب کی خدمت کرتے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ چنی نے کہا کہ یہ ماڈل عوام کی فلاح و بہبود اور ریاست کی مجموعی ترقی پر مبنی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ماڈل کسی ایک فرد یا خاندان کو ریاست کے وسائل کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیتا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ چنی ماڈل ریاست میں وسائل اور مواقع تک ہر ایک کی رسائی پر مبنی ہے۔ وزیراعلیٰ چنی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ماڈل کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ ریاست کی شان بحال ہوسکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔