پھر شروع ہوئی امرناتھ یاترا، اب تک زائد از سوا لاکھ یاتریوں نے کئے ’پوتر گھپا‘ کے درشن

یاترا کا بندوبست کرنے والے شرائن بورڈ کے عہدیداروں نے کہا کہ اب تک 1.28 لاکھ یاتریوں نے پوتر گپھا کے درشن کئے ہیں، گزشتہ جمعہ گپھا کے نزدیگ بادل پھٹنے سے آئے سیلاب کے سبب یاترا معطل کر دی گئی تھی

امرناتھ یاترا / آئی یو این آئی
امرناتھ یاترا / آئی یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: رواں سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے دوران اب تک زائد از سوا لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔ ماہ رواں کی آٹھ تاریخ کو بالتل کے نزدیک بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آنے سے یہ یاترا دو روز تک معطل رہی تھی۔ اس واقعے کے نتیجے میں کم سے کم سولہ یاتریوں کی موت واقع ہوئی تھی، جبکہ 15 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ نکال لیا گیا تھا۔

شری امرناتھ شرائن بورڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اب تک زیاد ایک لاکھ اٹھائیس ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کے درشن کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ جولائی کو بادل پھٹنے کے بعد یاترا معطل ہوئی تھی جس کے بعد اس کو بحال کر دیا گیا اور اب دونوں روٹوں بالتل اور پہلگام سے یہ یاترا جاری ہے۔


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح 6 ہزار4 سو15 یاتریوں پر مشتمل قافلہ وادی کی طرف روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ان میں 2 ہزار 4 سو 28 یاتری بالتل جبکہ 3 ہزار 9 سو 87 یاتری پہلگام کی طرف روانہ ہو گئے۔ 43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */