تریپورہ ہائی کورٹ جج کے اکاونٹ سے ایک لاکھ کی چوری

تریپورہ ہائی کورٹ کے جسٹس ارندم لودھ کا بینک اکاؤنٹ ہیک کرکے ایک لاکھ روپے کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولس کی سائبر جرائم ٹیم گزشتہ پانچ روز سے سائبر چوروں کو پکڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اگرتلہ: تریپورہ ہائی کورٹ کے جسٹس ارندم لودھ کا بینک اکاؤنٹ ہیک کرکے ایک لاکھ روپے کی چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولس کی سائبر جرائم ٹیم گزشتہ پانچ روز سے سائبر چوروں کو پکڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

جسٹس ارندم لودھ نے 26 اگست کو اس واقعہ کے فورا بعد پولس میں اپنی شکایت درج کرائی تھی لیکن پولس کو ابھی تک اس سلسلے میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے۔


مغربی اگرتلا تھانہ کے انچارج ڈی پی رائے نے دعوی کیا کہ چونکہ یہ جرم سائبر کرائم سے منسلک ہے لہذا اس معاملے کو مزید تحقیقات کے لئے سائبر سیل کو ریفر کر دیا گیا ہے۔سائبر کرائم سیل کے ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ اس معاملے کو جلد ہی سلجھا لیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 30 Aug 2019, 10:10 PM