سفید داڑھی والا بچے نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی، معاملہ جعلی نکلا

سوشل میڈیا پر ایک سفید داڑھی والے شیر خوار بچے کی تصویر نے بڑ ے پیمانے پر ہل چل مچا دی ہے۔ اس معاملہ پر دسیوں ہزار پوسٹیں کر دی گئیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

سوشل میڈیا پر ایک سفید داڑھی والے شیر خوار بچے کی تصویر نے بڑ ے پیمانے پر ہل چل مچا دی ہے۔ اس معاملہ پر دسیوں ہزار پوسٹیں کر دی گئیں۔ لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تصویر اصل نہیں فیک ہے۔ ایجنسی فرانس پریس کے مطابق حقیقت میں تصویر کو ایک ایسی ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا جو عمر بڑھنے کے آثار کو ظاہر کرتی ہے۔

اس تصویرمیں نومولود بچے کے چہرے پر سفید داڑھی تھی۔ پوسٹ میں ساتھ سورہ لقمان کی آیت نمبر 11 کی تلاوت کا اضافہ کیا گیا تھا۔ آیت ’’هٰذَا خَلۡقُ اللّٰهِ فَاَرُوۡنِىۡ مَاذَا خَلَقَ الَّذِيۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ‌‘‘ اس آیت کا مفہوم ہے "یہ خدا کی تخلیق ہے، تو مجھے دکھاؤ اس کے سوا ان لوگوں نے کیا پیدا کیا۔‘‘


اس کو ایک صفحے سے 20 ہزار مرتبہ پوسٹ کیا گیا۔ ہزاروں تبصرے سامنے آئے۔ ان افراد نے اس واقعہ کی توثیق بھی کی۔ تاہم دوسرے بعض افراد نے قرآن کی آیات کو جعلی تصویر کے ساتھ استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

بعد ازاں فیس بک کے دیگر اکاؤنٹس نے بچوں کی تصاویر کے بلاگ میں شائع ہونے والی تصویر کے اصل ورژن کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اصل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس بچے کی داڑھی نہیں ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔