دہلی-این سی آر والوں کے لیے 6 جون تک موسم رہے گا خوشگوار، محکمہ موسمیات نے سنائی خوشخبری

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی طلاطم اور مقامی موسمیاتی نظام کے اثر سے دہلی-این سی آر میں آئندہ کچھ دنوں تک گرمی کی شدت کم رہے گی۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش کے بعد بھیگی ہوئی سڑک / فائل تصویر</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

دہلی-این سی آر کے لوگوں کو فی الحال شدید گرمی سے راحت ملنے کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی تازہ پیشین گوئی کے مطابق یکم اور 2 جون کو علاقے میں گرج اور چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے دونوں دنوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ پورے ہفتے درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زائد ہونے کا امکان نہیں ہے۔

آئی ایم ڈی کے مطابق یکم جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ دوپہر اور شام کو ہلکی بارش، گرج-چمک اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 2 جون کو بھی موسم تقریباً اسی طرح رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ کل دوپہر اور شام کے وقت ہلکی بارش، بجلی چمکنے اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق 3 جون کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ اس روز بھی گرج-چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، حالانکہ کسی قسم کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ 4 جون کو بھی موسم کا مزاج تقریباً ایسے ہی رہنے کی امید ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ اس روز بھی گرج-چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، لیکن کوئی خصوصی وارننگ نہیں دی گئی ہے۔ 5 جون اور 6 جون کو موسم نسبتاً صاف رہنے کا امکان ہے۔ دونوں دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 اور 28 ڈگری سیلسیس رہ سکتا ہے۔ ان دنوں آسمان میں ہلکے پھلکے بادل چھائے رہیں گے اور کسی بھی قسم کی موسمی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی طلاطم اور مقامی موسمیاتی نظام کے اثر سے این سی آر میں آئندہ کچھ دنوں تک گرمی کی شدت کم رہے گی۔ مسلسل بادل چھائے رہنے، ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے لوگوں کو لو اور حبس سے راحت ملے گی۔ فی الحال 6 جون تک موسم کے خوشنما بنے رہنے کی امید ہے، جس سے راجدھانی اور آس پاس کے شہریوں کو شدید گرمی سے راحت ملتی رہے گی۔

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔