بنگال میں ’دیدی کے بولو‘ کے تیسرے مرحلے کا آغاز

کلکتہ: عوام تک پہنچنے کیلئے ترنمول کانگریس کے عوامی پروگرام ’دیدی کے بولو‘ کے تیسرے مرحلے کا پارٹی کے سینئر لیڈروں نے افتتاح کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کلکتہ: عوام تک پہنچنے کیلئے ترنمول کانگریس کے عوامی پروگرام ’دیدی کے بولو‘ کے تیسرے مرحلے کا بدھ کے روز پارٹی کے سینئر لیڈروں نے افتتاح کیا۔ خیال رہے کہ ترنمول کانگریس کے کارکنان ممتا بنرجی کو دیدی یعنی بڑی بہن کہہ کر پکارتے ہیں۔ ترنمول کانگریس کے ذرائع کے پارٹی کے ذریعہ فراہم لسٹ کے مطابق مطابق بلاک صدر گاؤں کا دورہ کرتے ہیں اور لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور پارٹی کو سرگرمیوں سے متعلق اطلاع کرتے ہیں۔

600بلاک یا پھر شہر صدر کو 2ہزار سے زاید گاؤں کا دورہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔تیسرے مرحلے کے تحت ترنمول کانگریس کے لیڈران بوتھ سطح کے پارٹی لیڈران کے ساتھ تعارف کریں گے اور کسی ایک ممبر کے گھر کھانا کھائیں گے اور رات بھی گزاریں گے۔اس پروگرام کا مقصد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تک براہ راست لوگوں کی پہنچ بنانا ہے۔


دیدی کے بولوپروگرام کیلئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے 29جولائی کو ہیلپ لائن نمبر جاری کیا تھا۔اس نمبر پر بڑی تعداد میں لوگوں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تک پہنچ بنائی ہے۔لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کی شکست کے بعد انتخابی حکمت کار پرشانت کشور کی خدمات حاصل کی گئی ہے اور یہ سب انہی کے مشورے پر کیا جارہا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پہلے ہی مہینے میں 10لاکھ سے زاید افراد نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی تک اپنی بات پہنچائی۔ پہلے مرحلے میں ترنمول کانگریس کے 500سینئر لیڈران بشمول عوامی نمائندگان نے 10.22گاؤں کا دورہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */