مدھیہ پردیش: کئی حکومتی منصوبوں پر لٹک رہی تلوار، انتخابی وعدے کر بی جے پی پریشان!

ذرائع کی مانیں تو محکمہ مالیات نے شہری ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے کئی منصوبے سمیت مذہبی امور کے محکمہ سے متعلق منصوبوں پر بھی مالیاتی روک لگا دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایم پی کے نئے وزیر اعلیٰ موہن یادو / تصویر ایکس</p></div>
i

مدھیہ پردیش اسمبلی انتخاب میں بڑے بڑے وعدے کر اقتدار میں آئی بی جے پی کے لیے اب وقت ہے ان وعدوں کو پورا کرنے کا، لیکن ریاست کی معاشی حالت کو دیکھتے ہوئے یہ تھوڑا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ یعنی انتخابی وعدے کر حکومت بنانے والی بی جے پی اب پریشان ہے۔ مدھیہ پردیش پر بڑھتے قرض اور نئی حکومت کی تشکیل کے ساتھ ہی کئی منصوبوں پر کٹوتی کی تلوار لٹک گئی ہے۔ محکمہ مالیات نے کئی محکموں کو منصوبوں کو آگے بڑھانے سے پہلے اجازت لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ریاستی حکومت پر تقریباً ساڑھے تین لاکھ کروڑ روپے قرض ہے اور آنے والے وقت میں شروع ہونے والے منصوبوں کے لیے اسے مزید قرض کی ضرورت ہے۔ ایسی حالت میں کئی منصوبوں کو رفتار کے ساتھ چلانا پانا آسان نظر نہیں آ رہا۔ لہٰذا محکمہ مالیات نے  موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے سبھی محکموں کو ریونیو حاصل کرنے کا ہدف تو دیا ہی ہے، ساتھ ہی کئی محکموں کے منصوبوں پر مالی روک لگا دی گئی ہے۔


ذرائع کی مانیں تو محکمہ مالیات نے شہری ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے کئی منصوبے سمیت مذہبی امور کے محکمہ سے متعلق منصوبوں پر بھی مالیاتی روک لگا دی ہے۔ اس کا اثر سیدھے طور پر مہاکال احاطہ ڈیولپمنٹ منصوبہ، میٹرو ٹرین کے علاوہ تیرتھ دَرشن منصوبہ پر پڑنے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں بغیر اجازت کے رقم خرچ نہ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پر سب سے زیادہ بوجھ قبل سے چل رہے طالبات کو اسکوٹی دینے، لاڈلی بہنوں کو رقم دینے، 450 روپے میں گیس سلنڈر دینے، پنچایت ملازمین کی تنخواہ بڑھانے وغیرہ سے حکومت کی مالی حالت پر برا اثر پڑا ہے۔ ساتھ ہی انتخاب کے دوران کیے گئے اعلانات کو پورا کرنے کے لیے حکومت کو تقریباً 25 ہزار کروڑ روپے کا قرض لینا پڑ سکتا ہے۔ ایسے میں ریاست پر قرض کا بوجھ مزید بڑھے گا۔ یہی وجہ ہے کہ مالیاتی محکمہ نے کئی منصوبوں پر رقم خرچ کرنے پر روک لگا دی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔