سپریم کورٹ نے سنجیو بھٹ کی درخواستیں مسترد کیں

سپریم کورٹ نے سابق آئی پی ایس افسر سنجیو بھٹ کو حکم دییا ہے کہ انہوں نے عدالت کا وقت ضائع کیا ہے لہذا وہ گجرات ہائی کورٹ ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کے اکاؤنٹ میں تین لاکھ روپے جمع کریں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سابق آئی پی ایس (انڈین پولیس سروس) افسر سنجیو بھٹ کو حکم دییا ہے کہ انہوں نے عدالت کا وقت ضائع کیا ہے لہذا وہ گجرات ہائی کورٹ ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کے اکاؤنٹ میں تین لاکھ روپے جمع کریں۔ اسی کے ساتھ سپریم کورٹ نے ان کی تین درخواستیں مسترد کر دیں۔

جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس راجیش بندل کی بنچ نے بھٹ کے ایک ہی معاملے پر باربارعدالت عظمیٰ میں درخواستیں دائر کرنے پرناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت کا وقت ضائع کرنے پر یہ حکم جاری کیا۔ بنچ نے ان کی تین درخواستوں پر ایک ایک لاکھ روپے (عدالت کا وقت ضائع کرنے کے بدلے) دینے کا حکم دیا۔


یہ مقدمہ منشیات کو غیر قانونی طریقے سے رکھنے کا غلط الزام لگاتے ہوئے ایک وکیل کو مبینہ طورپر پھنسانے کے الزام سے متعلق ہے۔ 2018 سے جیل میں بند بھٹ کے خلاف اس معاملے میں نچلی عدالت میں جاری سماعت کو کسی دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی ان کی درخواست ہائی کورٹ کی طرف سے مسترد کیے جانے کے بعد انہوں نے بار بار سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔