روس سے اسپوتنک وی ویکسین خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد پہنچ گئی

ملک میں ٹیکوں کی کمی کے درمیان روس سے ’اسپوتنک وی‘ ویکسین خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد پہنچ گئی۔ دوسرے مرحلہ کے تحت 1.50 لاکھ خوراکوں پرمشتمل کھیپ حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لائی گئی

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

حیدرآباد: ملک میں ٹیکوں کی کمی کے درمیان روس سے ’اسپوتنک وی‘ ویکسین خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد پہنچ گئی۔ دوسرے مرحلہ کے تحت 1.50 لاکھ خوراکوں پرمشتمل کھیپ آج حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لائی گئی۔ وہاں سے یہ خوراکیں ڈاکٹرس ریڈی لیب روانہ کی گئیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں پیر کے روز سے ٹیکہ اندازی مہم شروع ہو رہی ہے اور اس کے لئے بڑی تعداد میں ٹیکوں کی ضرورت ہے۔ اسپوتک ویکسین کے سبب ٹیکوں کی کمی کچھ حد تک پوری کی جا سکے گی۔ ریڈیز لیب کے مطابق جون سے ملک میں اسپوتنک وی ویکسین تیارکی جائے گی۔


روس میں بنی اسپوتنک۔وی ویکسین کی پہلی کھیپ یکم مئی کو ایک خصوصی پرواز سے حیدرآباد کے شمش آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی تھی۔ پہلی کھیپ میں ایک لاکھ 50 ہزار ویکسین پہنچی ہیں۔ یہ تیسری ویکسین ہے جو ہندوستان میں کورونا وائرس کے خلاف استعمال کی جا رہی ہے۔

روسی سفیر برائے ہند نکولے کودکشئے نے توقع ظاہر کی کہ ہندوستان میں اس ٹیکہ کی پیداوار میں بتدریج اضافہ ہوگا اور ہر سال تقریبا850ملین ڈوز کی تیاری ہوسکے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔