دہلی سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ مکمل، 54 پروازوں سے 19399عازمین حج مکہ و مدینہ پہنچے

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے عازمین حج کے آخری قافلے سے ملاقات کی اور انھیں روانہ کرتے ہوئے الوداع کہا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بذریعہ پریس ریلیز</p></div>

تصویر بذریعہ پریس ریلیز

user

پریس ریلیز

نئی دہلی: ہندوستان سے حج بیت اللہ 2023 کے لیے پہلے مرحلہ میں عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ گزشتہ 21 مئی 2023 سے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے شروع ہوا تھا، اور آج دہلی سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ مکمل ہو گیا۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی سے موصول اطلاع کے مطابق 6 جون 2023 بروز منگل رات 09:45 بجے سعودی ایئرلائنس کی آخری حج پرواز نمبرSV-3775  سے 136 عازمین حج مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئے اور اس کے ساتھ ہی دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے 19399 عازمین حج سرزمین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔

عازمین حج کے آخری قافلے کو مدینہ منورہ روانہ کرنے کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ممبران نازیہ دانش، محمد سعد، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی کے علاوہ اسٹاف اور کارکنان بھی اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل 3 پر موجود تھے۔

دہلی سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ مکمل، 54 پروازوں سے 19399عازمین حج مکہ و مدینہ پہنچے

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے عازمین حج سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی اور ان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا کہ وہ پوری خیریت اور صحت و سلامتی کے ساتھ حج کی ادائیگی کے بعد اپنے ملک عزیز کو واپس آئیں اور دوران حج ملک کی خوشحالی اور امن و سلامتی کی دعاء کریں۔

واضح ہو کہ دہلی سے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے عازمین حج میں ریاست دہلی کے 2662، اترپردیش کے 11852 آندھرا پردیش کے 02، آسام کے 08، بہار کے 210، چنڈی گڑھ کے 35، ہریانہ کے 1793، ہماچل پردیش کے 66، جموں و کشمیر کے 653، جھارکھنڈ کے 09، کرناٹک کے 03، لداخ کے 05، مدھیہ پردیش کے 31، مہارشٹرا کے 02، اڈیشہ کے 03، پنجاب کے 289، راجستھان کے 245، اتراکھنڈ کے 1525 اور مغربی بنگال کے 06 عازمین کرام ہیں۔ ان میں مرد عازمین کی تعداد 10337 اور خواتین عازمین کی تعداد 9062 ہے جس میں بغیر محرم حج کی سعادت سے سرفرازی کے لیے جانے والی کل 101 خواتین بھی شامل ہیں۔ سعادت حج بیت اللہ سے سرفرازی کے بعد ان حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ آئندہ 3 جولائی 2023 سے شروع ہوگا اور 21 جولائی 2023 تک یہ تمام حجاج کرام اپنے وطن عزیز کی سرزمین پر واپس آ جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔